ETV Bharat / bharat

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا ہندوستان دورہ، 15ویں ہند-متحدہ عرب امارات جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں کریں گے شرکت

15ویں ہند-متحدہ عرب امارات جوائنٹ کمیشن میٹنگ کے لیے یو اے ای کے وزیر خارجہ دہلی پہنچ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان (ANI)
author img

By ANI

Published : 10 hours ago

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان چوتھے اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور 15ویں ہندوستان-یو اے ای مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جمعرات کو نئی دہلی پہنچے۔

شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ، یہ دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جیسوال نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا پرتپاک خیرمقدم جب وہ چوتھے سٹریٹجک ڈائیلاگ اور 15ویں انڈیا- یواے ای جوائنٹ کمیشن میٹنگ کے لئے نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ان کا دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت، کثیر جہتی جامع حکمت عملی کو مزید تقویت دے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 14ویں ہند-یو اے ای مشترکہ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے 1 ستمبر 2022 کو ابوظہبی میں کی تھی۔

سال 2022 میں، دونوں فریقوں نے شراکت کو مزید گہرا کرنے کے لیے ثقافتی کونسل فورم کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے تھے۔

دونوں وزراء نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت میں 100 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

دونوں وزراء نے کسی بھی ملک میں فوری ادائیگی کے پلیٹ فارم مثلاً یو پی آئی کو جوڑنے کے امکان کا مشاہدہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ہندوستانی برادری کے تعاون کی تعریف کی جبکہ جے شنکر نے ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے کے لئے ان کا اور متحدہ عرب امارات کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.