ETV Bharat / bharat

آسام میں داعش کے دو مبینہ سرکردہ رہنما گرفتار - ISIS

ISIS Leaders Arrested in Assam: آسام پولیس کے مطابق آئی ایس آئی ایس انڈیا کے سربراہ حارث فاروقی کے اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھی کی شناخت انوراگ سنگھ عرف ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔

آسام میں داعش کے دو مبینہ سرکردہ رہنما گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 10:50 PM IST

آسام: اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) آئی ایس آئی ایس انڈیا کے سربراہ حارث فاروقی کو بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ غور طلب ہو کہ فاروقی اور اس کے معاون کو بنگلہ دیش سے سرحد پار کرکے آسام کے دھوبری پہنچنے کے بعد پکڑا گیا۔

آسام پولیس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ فاروقی اور اس کے ساتھی کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے دھرم شالہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں کو پکڑنے کے بعد انہیں گوہاٹی میں ایس ٹی ایف کے دفتر لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فاروقی کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔

آسام پولیس نے کیا کہا؟

آسام پولیس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ حارث فاروقی دہرادون، اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھی کی شناخت انوراگ سنگھ عرف ریحان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پانی پت کا رہنے والا ہے۔ کچھ دنوں قبل ریحان نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا، اس کی بیوی بنگلہ دیش کی شہری ہے۔

این آئی اے تحقیقات کرے گی

پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ ریحان اور حارث فاروقی آئی ایس آئی ایس میں لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کر رہے تھے۔ ان دونوں کے خلاف دہلی اور لکھنؤ سمیت کئی مقامات پر مقدمات درج ہیں۔ ہم دونوں کو مزید کارروائی کے لیے این آئی اے کے حوالے کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے راہل سین کو این آئی اے نے گرفتار کیا

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں شدید طور پر بنیاد پرست ہیں اور بھارت میں آئی ایس آئی ایس کے سرگرم ممبر ہیں۔ انہوں نے بھارت میں آئی ای ڈی کے ذریعے بھرتی، عسکریت پسندی کی مالی معاونت اور بھارت میں مختلف مقامات پر آئی ای ڈی کے ذریعے عسکریت پسندی کارروائیاں کرنے کی سازش کے ذریعے آئی ایس آئی ایس کو آگے بڑھایا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.