ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Todays Top News

ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان ہوگا، سی اے اے پر سپریم کورٹ میں 19 مارچ کو سماعت، حیدرآباد میں کے کویتا کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، عمر عبداللہ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 9:05 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • الیکشن کمیشن ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ ساتھ ہی کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
  • سپریم کورٹ ان تمام درخواستوں پر 19 مارچ کو سماعت کرے گی جس میں شہریت ترمیمی بل کے قوانین پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ ہم منگل کو تمام مقدمات کو ایک ساتھ درج کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔
  • ہندوستان نے شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سی اے اے کے نفاذ پر امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔
  • امریکہ محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ بھارت میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے نوٹیفکیشن کے بارے میں فکر مند ہے اور اس کے نفاذ کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔ امریکہ نے یہ بھی کہا کہ، مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام کمیونٹیز کے لیے مساوی سلوک بنیادی جمہوری اصول ہیں۔
  • کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے انتخابی بانڈ اسکیم کی خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کو پانچ برسوں میں 6,060 کروڑ روپے ملے ہیں۔ کھرگے نے مطالبہ کیا کہ جانچ مکمل ہونے تک بی جے پی کے بینک کھاتوں کو منجمد کیا جائے۔
  • تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کی حیدرآباد رہائش گاہ پر ای ڈی نے چھاپے مار کارروائی کی۔ دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ان کا نام لیا گیا تھا۔کویتا کو ای ڈی اور سی بی آئی دونوں نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔
  • جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر گزشتہ ایک دہائی سے انتخابات کے بغیر رہا ہے، جس سے خطے میں جمہوری نمائندگی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
  • تقریباً پانچ برسوں کے بعدپہلی بار ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں خطبہ دیا جس میں انہوں نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت کشمیری سیاسی قیدیوں کورہا کرنے کی اپیل کی۔
  • عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا ہر سال 15 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب، امتیازی سلوک اور نفرت کا مقابلہ کرنا اور اسے ختم کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کرانا ہے۔
  • ماہ رمضان میں امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ جس میں 21 فلسطینی جاں بحق اور 150 دیگر زخمی ہوگئے۔
  • فلسطینی صدر محمد عباس نے اپنے اقتصادی مشیر محمد مصطفیٰ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ محمد اشتیہ نے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ جنگ کے باعث وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.