ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 8:18 PM IST

دہلی میں سڑک پر نماز جمعہ پڑھ رہے لوگوں پر لات مارنے والا پولیس افسر معطل، میرواعظ نے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دیا اور غزہ جنگ میں اسرائیلی فورسز نے تقریباً 9000 سے زائد خواتین کو قتل کیا، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • دارالحکومت دہلی کے اندرلوک علاقے میں واقع مکی مسجد کے باہر سڑک پر نماز جمعہ پڑھ رہے لوگوں کو ایک پولیس افسر نے لات مار کر ہٹانے کی کوشش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
  • انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سدھا مورتی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ رواں سال سودھا مورتی کو پدم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
  • جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی۔ میرواعظ نے جامع مسجد سرینگر میں تقریباً 5 ماہ بعد نماز جمعہ ادا کی ہے۔
  • نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بخشی اسٹیڈیم میں عوامی ریلی سے پی ایم مودی کے خطاب میں کچھ نیا نظر نہیں آیا۔ لوگ ریاستی درجے کی بحالی، بے روز گاروں کے لئے روزگار پیکیج، عارضی ملازموں کی مستقل ملازمت اور بجلی بحران سے نجات پانے کے بارے میں سننے کی امید کرتے تھے لیکن وہ بس امید ہی رہ گئی۔
  • عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی کے ساتھ ان کی انڈیا الائنس میں شیٹ شئرینگ پر کس طرح مفاہمت ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ پارٹی ہر بار ہماری پارٹی کو نشانہ بناتی ہے اور گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی اننت ناگ سیٹ پر تیسرے نمبر پر آئی تھی۔
  • دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یوم خواتین منانے کا مقصد خواتین کی قیادت، ان کے عزائم اور حوصلے کو سراہنا اور دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، ثقافت اور سماجی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
  • کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے خواتین کے عالمی دن پر کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کو معاشی، سماجی و سیاسی طور پر بااختیار بنانے اور ناری نیاے فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
  • دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ جنگ زدہ غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی تقریباً 80 فیصد مائیں اپنے بچوں کو کھانا کھلا کر زندہ رکھنے کے لیے اپنا کھانا چھوڑ رہی ہیں۔
  • اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ میں تقریباً 9000 سے زائد خواتین کو قتل کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اوسطاً 63 خواتین روزانہ ہلاک ہو رہی ہیں، جن میں 37 مائیں بھی شامل ہیں۔
  • غزہ میں حاملہ خواتین کو بے ہوشی یا درد کش ادویات کے بغیر سی سیکشن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو ماہواری سے متعلق حفظان صحت کے لیے ضروری سنیٹری پیڈس کی کمی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور لڑکیاں انفیکشن کا شکار ہو رہی ہیں۔
  • دھرم شالہ میں کھیلے جارہے آخری اور پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنا لیے ہیں۔ جس کے ساتھ میزبان ٹیم کو انگلینڈ پر 255 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کلدیپ یادو 27 رنز اور جسپریت بمراہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.