ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - وزیر اعظم نریندر مودی

مالدیپ کے صدر محمد معزو نے کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد بھارتی فوجیوں کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نا تو وردی میں اور نا ہی شہری لباس میں۔ جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

todays top news at etv bharat newstime
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 8:15 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے بعد مالدیپ کے صدر محمد معزو نے کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد بھارتی فوجیوں کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نا تو وردی میں اور نا ہی شہری لباس میں۔ معیزو کے اس اعلان کے بعد نئی دہلی اور مالے کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔
  • اسرائیل میں بھارتی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرکے اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے بھارتیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں میزائل حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ دورے کے دوران کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے انھیں جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اس دوران وزیر اعظم سنگاریڈی میں 7,200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
  • بامبے ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا اور دیگر کو 2014 کے نکسل وادیوں سے تعلقات رکھنے اور دہشت گردانہ کاراوئیوں میں ملوث ہونے کے ایک معاملے میں باعزت بری کردیا ہے۔ سیشن عدالت کے سابق پروفیسر سائی بابا سمیت چھ ملزمین کو اسی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزائیں تجویز کی تھی۔
  • کانگریس نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈز کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کو ملنے والے عطیات کی سچائی پر پردہ ڈالنے کے لئے ایس بی آئی عطیات کی رقم کی تفصیلات دینے کے لیے مزید وقت مانگ رہا ہے، جو ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں یہ ظاہر کرتا ہے کہ سچ کو چھپانے کی سازش ہو رہی ہے۔
  • سپریم کورٹ نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف 2018 کے منی لانڈرنگ کیس کو خارج کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر کو ای ڈی نے ستمبر 2019 میں اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
  • جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سرینگر دورے سے جموں کشمیر کے لوگوں کو کوئی امید نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ برسوں سے جس طرح حکومت نے یہاں کی عوام کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اس سے لوگ ناراض ہی ہیں۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں۔ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے اطراف میں حفاظتی اہلکاروں کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم سات مارچ کو کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
  • کولکاتا ہائی کورٹ کے جج (جسٹس) ابھیجیت گنگوپادھیائے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کہا کہ ممکن ہے کہ وہ سات مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔
  • فرانس کے آئین میں اسقاط حمل کے حقوق کو شامل کر لیا گیا ہے۔ جس کے ساتھہی فرانس وہ واحد ملک بن گیا ہے جو واضح طور پر کسی عورت کے حمل کو رضاکارانہ طور پر اسقاط کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔
  • یونیسیف کا کہنا ہے کہ ناکافی خوراک کی وجہ سے غزّہ کی پٹّی میں بچوں کی اموات کا خطرہ محسوس کیا جا رہا تھا لیکن اب یہ خطرہ حقیقت بن گیا ہے۔
  • بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بائیجوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بائیجوس کی مجموعی مالیت 200 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
  • فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے جھارکھنڈ کے بائیں ہاتھ کے گیند باز شہباز ندیم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.