ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 7:51 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کا انتقال، وکیل حسن نے ڈی ڈی اے کی طرف سے گھر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا، عالمی برادری نے بھوک سے تڑپ رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • سابق رکن پارلیمنٹ اور اتراکھنڈ، اترپردیش اور میزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کا طویل علالت کے بعد آج بھوپال کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے سندیش کھالی کے واقعہ پر انڈیا اتحاد کے لیڈروں پر گاندھی جی کے تین بندروں کی طرح آنکھیں، کان، ناک اور منہ بند کرنے کا الزام لگایا۔
  • عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ ای ڈی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد امانت اللہ خان نے پیشگی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
  • اتراکھنڈ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے والے ریٹ مائنر وکیل حسن نے دہلی ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی گھر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ وکیل حسن اسی جگہ گھر بنانے کے اپنے مطالبے پر بضد ہیں جہاں ان کا پہلے گھر تھا۔
  • کشمیری صحافی آصف سلطان کو دو ہزار دنوں کی طویل حراست کے بعد رہا گیا تھا، تاہم انھیں گھر پہنچنے کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
  • میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو آج بھی انتظامیہ نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کا خطبہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میرو اعظ پانچ سال طویل نظر بندی کے بعد گزشتہ برس ستمبر میں رہا کئے گئے تھے۔ جس کے بعد وہ صرف تین نماز جمعہ جامع مسجد سرینگر میں پڑھ سکیں ہیں۔
  • جمعرات کو شمالی غزہ میں امدادی قافلوں کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر دی تھی۔ جس کے نتیجے میں 112 فلسطینی جاں بحق اور 800 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب اور مسلم ممالک سمیت اقوام متحدہ نے اسرائیل کی فائرنگ کو گھناؤنا جرم قرار دیا۔
  • فلسطینی وزارت صحت نے غذائی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کو باقاعدہ پلان کیا گیا حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فائرنگ بھی اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا ایک حصّہ ہے۔
  • بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ایک چھ منزلہ شاپنگ مال میں آگ لگنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، متعدد افراد کی موت عمارت سے نیچے کودنے سے ہوئی ہے۔
  • ویلنگٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 179 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 13 رنز بنا لیے ہیں۔جس کے ساتھ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر 217 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 383 رنز بنائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.