حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- اتر پردیش، ہماچل پردیش اور کرناٹک میں راجیہ سبھا کی 15 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہوئی، جس میں کراس ووٹنگ بھی پڑے ۔ ذرائع کے مطابق اترپردیش میں ایس پی کے 7 ایم ایل ایز اور ہماچل پردیش میں 6 ایم ایل ایز نے کراس ووٹنگ کی۔
- اترپردیش کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کئی دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی۔ انہوں نے مرادآباد کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔
- عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی دہلی سے سومناتھ بھارتی، جنوبی دہلی سے ساہی رام پہلوان، مشرقی دہلی سے کلدیپ کمار اور مغربی دہلی سے مہابل مشرا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
- جنگ سے تباہ شدہ غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی اور یرغمال بنانا ناقابل قبول ہے، تاہم بین الاقوامی انسانی قانون کی ہمیشہ پابندی اور احترام کیا جانا چاہیے۔
- راہل گاندھی نے پیپر لیک اور بھرتی کے معاملات پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طلباء کے خوابوں کو گرہن لگا دیا ہے اور تاریخ پی ایم مودی کو اس کے لئے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
- وزیر اعظم نریندر مودی مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم اننت ناگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔
- نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔ سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
- محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 29 فروری سے خراب موسم سے متعلق ایڈوائزی جاری کی ہے۔ وادی کشمیر میں اس دوران فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات بھی ہیں۔
- بھارت نے سلامتی کونسل میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سوال کیا کہ جس ادارہ کی ذمہ داری بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے، وہ دو سال سے جاری روس یوکرین تنازعہ کو حل کرنے میں مکمل طور پر غیر موثر کیوں ہے؟
- برکینا فاسو کی ایک مسجد پر ہوئے حملے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ برکینا فاسو کا تقریباً نصف حصہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے کیونکہ عسکری گروپ برسوں سے اپنے مطالبات کو لے کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ برکینا فاسو میں 2022 سے اب تک دو بغاوتیں بھی ہو چکی ہیں۔
- غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے میں 90 فلسطینی جان بحق اور 164 دیگر زخمی ہوگئے، جس سے جاں بحق فلسطینیوں کی کل تعداد 29,782 اور زخمیوں کی تعداد 70,043 تک پہنچ گئی ہے۔
- ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد شامی کے ٹخنے کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے محمد شامی کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔