نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1732۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے برطانیہ سے امریکہ کو آزادی دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ وہ 1789 سے لے کر 1797 تک امریکہ کے صدر رہے۔ ان کا انتقال 14 دسمبر 1799 کو ہوا۔
سنہ 1746۔ فرانسیسی فوج نے بیلجیئم کی راجدھانی بروسلیز پر قبضہ کیا۔
سنہ 1775۔ یوروپی ملک پولینڈ کی راجدھانی وارسا کے باہری علاقوں سے یہودیوں کو نکالا گیا۔
سنہ 1845۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہگلی ضلع کے شری رامپور بالاسور شہروں کو ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی سے خریدا۔
سنہ 1860۔ امریکہ کے سان فراسسکو پہلی بار باقاعدہ طور پر بیسبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔
سنہ 1857۔ برطانوی بوائے اسکاٹ ایسوسی ایشن کے بانی رابرٹ بڈین پاول کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 8 جنوری 1941 کو ہوا۔
سنہ 1885۔ مجاہد آزاد جتیندر موہن سین گپتا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1913۔ میکسیکو انقلابی صدر فرانسسکو ماڈیرو اور نائب صدر پینو سوآریز کو فوجیوں نے قتل کردیا۔
سنہ 1923۔ امریکی صدر کیلی ون کولیز نے صدارتی ہاوَس (وہائٹ ہاوَس) سے اپنا پیغام راست نشر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
سنہ 1932۔ امریکی سینیٹر اور امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینڈی اور امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ کینڈی کے بھائی ایڈورڈ کینڈی کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1944۔ مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی نے انگریزی حکومت کی قید کے دوران پونے کے آغا خاں پیلیس میں آخری سانس لی تھی۔
سنہ 1958۔ عظیم مجاہد آزادی، ہندوستان کے صف اول کے رہنما اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم محی الدین مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال ہوا۔ وہ آخری لمحے تک ہندوستان کی تقسیم کی مخالفت کرتے رہے تھے۔
سنہ 1979۔ کیریبائی ملک سینٹ لوسیا کو برطانیہ کے 165 سال کی غلامی کے بعد آزادی ملی تھی۔ وہ دولت مشترکہ کا 40 واں رکن بنا۔
سنہ 1980۔ افغانستان میں سوویت یونین فوج کے قبضہ کے بعد کابل میں مارشل لا نافذ کیا گیا۔ اس کے بعد برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے مجاہدین کی سوویت یونین قبضہ کے خلاف تحریک شروع ہوئی تھی۔
سنہ 1980۔ اسرائیل نے پاؤنڈ کی جگہ نئی کرنسی 'شیقل' کو اپنایا۔
سنہ 1982۔ امریکہ اور برطانیہ نے اپنی بحری بیڑے کو ایرانی سرگرمیوں کے تحت خلیج فارس میں روانہ کیا۔
سنہ 1991۔ عراق نے امریکی حملوں کے پیش نظر اپنے مقبوضہ علاقہ کویت کے تیل کے کنووَں میں آگ لگانا شروع کردیا۔ اندازہ ہے کہ اس دوران انہوں نے پانچ سو کنووَں میں آگ لگایا تھا۔
سنہ 1998۔ جاپان کے نگانو شہر میں 18ویں اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔
سنہ 2005۔ ایران کے جنوبی علاقے کرمان صوبہ میں کو 4ء6 شدت کے بھیانک زلزلہ میں 512 افراد مارے گئے تھے۔ اس زلزلے میں کئی گاوَں تباہ ہوگئے تھے۔
سنہ 2011۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں ریختر اسکیل پر 6.3 پر زلزلہ آیا جس سے 181 افراد کی موت ہوئی۔
یو این آئی
22 فروری کے اہم تاریخی واقعات پر ایک نظر
Today's World History: بائیس فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1980 میں آج ہی کے دن افغانستان میں سوویت یونین فوج کے قبضہ کے بعد کابل میں مارشل لا نافذ کیا گیا۔
Published : Feb 22, 2024, 6:35 AM IST
|Updated : Feb 22, 2024, 4:54 PM IST