نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 20 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
سنہ 1817- کلکتہ میں ہندو کالج کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1841- برطانیہ نے ہانگ کانگ جزائر پر قبضہ کیا۔
سنہ 1860- ڈچ افواج نے انڈونیشیا کے جزیرے سیلیبس پر واٹمپون کو فتح کیا۔
سنہ 1887- امریکی سینیٹ نے پرل ہاربر کو بحری اڈہ بنانے کی منظوری دی۔
سنہ 1892– دنیا کا باسکٹ بال کا پہلا کھیل آج ہی کے دن کھیلا گیا تھا۔
سنہ 1915- پاکستان کے صدر غلام اسحاق خان کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1920- ترکی میں آئین نافذہوا۔
سنہ 1920- امریکہ میں سول لبرٹیز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1925- جاپان اور سوویت یونین کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا۔
سنہ 1940- کرشنم راجو، بھارتی اداکار اور سیاست دان کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1942- آج ہی کے دن جاپان نے برما پر حملہ کیا۔
سنہ 1957- ٹرامبے میں پہلے ہندستانی نیوکلیائی ری ایکٹر اپسرا کی شروعات ہوئی۔
سنہ 1959- کانگریسی لیڈر اور مجاہد آزادی تیج بہادر سپرو کا انتقال ہوا۔
سنہ 1972- میگھالیہ مکمل ریاست اور اروناچل پردیش مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا۔
سنہ 1988- سرحدی گاندھی کے نام سے مشہور مجاہد آزادی عبدالغفار خان کا انتقال ہوا۔
سنہ 2000- ملک میں پہلی مرتبہ کسی سنیماٹوگرافر وی کے مورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سنہ 2008- بالی ووڈ کے سدابہار اداکار دیوآنند کو ہندستانی سنیما کے لائف ٹائم اچیومنٹ انعام سے نوازا گیا۔
سنہ 2009- براک اوبامہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے۔
سنہ 2011- ملک میں پہلی موبائل نمبر پوٹیبلٹی خدمات کی شروعات ہوئی۔
یو این آئی