ETV Bharat / bharat

وصولی کو چندہ کہنے والے پرساد کو چورن کہہ رہے ہیں: اکھلیش - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 26, 2024, 6:10 PM IST

اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی کی صحیح سبق سکھانے کے لئے کلاس لینے کو تیار ہیں پہلے مرحلہ کا لیکچر ہو چکا ہے، دوسرا سبق دیا جائے گا۔ آخری مرحلہ آنے تک عوام ان کا مکمل علاج کر دیں گے۔

اکھلیش
اکھلیش

اٹاوہ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ وصولی کو چندہ کہنے والے، وہ اب پرساد کو 'چورن' کہہ رہے ہیں۔ یادو نے جمعہ کو کہا کہ وصولی کو چندہ کہنے والے اب پرساد کو چورن کہہ رہے ہیں۔ بعض اوقات یہ چھیالیس میں چھپن والی الٹی ریاضی سمجھاتے ہیں۔ ان کے بارے میں سب کچھ الٹا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس بار عوام ان کا تختہ الٹنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کی صحیح سبق سکھانے کے لئے کلاس لینے کو تیار ہیں پہلے مرحلہ کا لیکچر ہو چکا ہے، دوسرا سبق دیا جائے گا۔ آخری مرحلہ آنے تک عوام ان کا مکمل علاج کر دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹاوہ ضلع کے جسونت نگر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مین پوری کے بی جے پی امیدوار جیویر سنگھ کی حمایت میں ایس پی لیڈر شیو پال سنگھ یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شیو پال پر ترس آتا ہے۔ آج ان کی کیا حالت یوگئی ہے اگر کوئی پروگرام ہو تو انہیں بیٹھنے کے لیے صوفہ نہیں ملتا، انہیں صرف ایک ہینڈل ملتا ہے اور وہ چورن کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکھلیش نے قنوج سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اس بیان کے بعد ایس پی کے جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ باشعور وزیر اعلیٰ یوگی کو نہیں معلوم کہ بھگوان ستیانارائن کی کہانی کے بعد چورن نہیں پرساد تقسیم کیا جاتا ہے۔ مقدس پرساد کو 'چورن' کہنا کروڑوں عقیدت مندوں کے عقیدے کی توہین ہے۔ جہاں تک چورن کھانے والے شخص کا سوال ہے تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس چورن کھانے والے نے بہت سے لوگوں کا ہاضمہ درست کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.