ترال: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے آری پل ترال میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر پلوامہ جی ایم۔میر اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی موجود رہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پارٹی لیڈران نے پارٹی کے ایجنڈے کے حوالے سے اپنی بات سامنے رکھی محمد اشرف میر نے بتایا کہ ترال علاقے کو ہمیشہ سے ہی سیاست کا شکار بنایا گیا ہے کیونکہ یہاں سیاست دانوں نے صرف اپنے مفادات کا خیال رکھا ہے جبکہ عوامی خواہشات کا احترام کبھی نہیں کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہاں صرف قبرستان آباد کیے گیے جسکی وجہ سے یہ علاقہ ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہا لیکن اب روایتی سیاست دانوں کے خلاف عوام نے فیصلہ کرنے کا من بنا لیا ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے بتایا کہ پی اے جی ڈی مفاد پرستوں کا ایک اتحاد تھا جو اب اختتام کو پہنچ چکا ہے کیونکہ پی اے جی ڈی کے متعلق ہمارا یقین پہلے سے ہی تھا کہ یہ اتحادکبھی نا کبھی اختتام کو پہنچ ہی جاے گا۔ میر نے بتایا کہ اپنی پارٹی جلد ہی پارلیمانی سیٹوں کے حوالے سے اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گُپکار اتحاد کی تعمیر جھوٹ پر کی گئی تھی، اس میں شامل سب لوگ جھوٹے ہیں:الطاف بخار