ETV Bharat / bharat

مودی کو جو منڈیٹ ملا ہے وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور ہندتوا کی وجہ سے ہے: اویسی - Owaisi in Lok Sabha - OWAISI IN LOK SABHA

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے صدر جمہوریہ ہند کے خطاب پر تحریک تشکر پر خطاب کے دوران نئی حکومت سازی کے بعد مسلم نوجوانوں کی ہجومی تشدد پر انڈیا بلاک کی خاموشی، مسلمانوں کی املاک پر بلڈوزر اور دیگر امور پر بات کی ہے۔

Owaisi in Lok Sabha
Owaisi in Lok Sabha (sansad tv)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 5:30 PM IST

دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران حکمراں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے پر سخت نکتہ چینی کی۔ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی۔'سماجی انصاف کی کمی' اور مدھیہ پردیش میں 10 سے زیادہ مسلمانوں کے مکانات پر بلڈوزر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اویسی نے کہا کہ 4 جون کے بعد چھ مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مدھیہ پردیش میں 11 گھروں کو بلڈوز کر دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں مسلمان کی دکان لوٹ لی گئی۔ اور تمام واقعات پر انڈیا بلاک کی خاموشی معنی خیز ہے۔

OWAISI IN LOK SABHA (sansad tv)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں کی آبادی 14 فیصد ہے لیکن ان میں سے صرف 4 فیصد انتخابات میں جیت رہے ہیں، کیا یہ سماجی انصاف ہے کہ صرف 4 فیصد مسلمان جیت کر پارلیمنٹ میں آتے ہیں، اونچی ذات کے ممبران پارلیمنٹ کی تعداد او بی سی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد نمبر کے برابر ہے، اور 14% مسلمانوں میں سے صرف 4% جیت پائے''۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پیپر لیک ہو جاتا ہے اور کسی کو معلوم بھی نہیں ہوتا ہے۔ بی جے پی مسلمانوں کے لئے اچھی سوچ نہیں رکھتی ہے۔ اگنی ویر پر بھی اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی۔ اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے لیے مسلمانوں کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.