نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت نیٹ یوجی اور یوجی سی نیٹ سمیت دیگر امتحانات کے انعقاد میں پیپر لیک ہونے کے معاملات پر التوا کا نوٹس دیا ہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن انڈیا اتحاد مودی حکومت کو پیپر لیک معاملے پر گھیرنے کی تیاری کر چکا ہے۔
Congress MP Syed Naseer Hussain gives suspension of Business Notice under rule 267 in Rajya Sabha to discuss cases of paper leaks in conduct of exams, including NEET-UG and UGC NET. pic.twitter.com/OR6oip5IQE
— ANI (@ANI) June 28, 2024
انڈیا یعنی انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس کے دیگر حلقوں کی جانب سے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ یو جی سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھانے کا پورا امکان ہے۔ نیٹ یوجی اور یوجی سی نیٹ سے اپوزیشن جواب طلب کرے گی۔ پیپر لیک معاملے پر بحث پر حکومت سے جواب کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ میں لیا گیا۔ میٹنگ میں کھرگے کے علاوہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار، ترنمول کانگریس کے کاکولی گھوش ، ڈی ایم کے کی کنی موزی، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت اور دیگر کئی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
#WATCH | Leader of Opposition in Lok Sabha, Rahul Gandhi says, " yesterday, all the leaders of the opposition parties had a meeting and it was unanimous that today, we want a discussion on the neet issue...there should be a discussion on neet here in the house. i request the prime… pic.twitter.com/ZhQo9c0lkA
— ANI (@ANI) June 28, 2024
اپوزیشن پارٹیاں نیٹ یوجی اور یوجی سی نیٹ پیپر لیک اور مہنگائی سمیت دیگر کئی مسائل پر پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کا جواب دینے کے لیے بی جے پی بھی اپنی حکمت عملی کو مضبوط بنا رہی ہے اور اپنے ممبران پارلیمنٹ کو سخت جوابی حملہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: