ETV Bharat / bharat

حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کیں

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 7, 2024, 9:52 PM IST

International Women Day 2024 خواتین کو بااختیار بنانے کا دارومدار خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسٹینڈ اپ جیسی پہل کے ذریعے خواتین میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کیں
حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کیں

نئی دہلی: گزشتہ نو برسوں میں، مرکزی حکومت نے بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ، پردھان منتری اجولا یوجنا، تین طلاق پر پابندی اور ناری شکتی وندن ایکٹ منظور کرکے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی میں اپنا اہم تعاون دیا ہے۔

ناری شکتی وندن ایکٹ، 2023 کی منظوری کے ساتھ، لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور دہلی اسمبلی میں خواتین کے لیے کل نشستوں کا ایک تہائی مخصوص ہونا ان کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔

صنفی بااختیار بنانے کی طرف، ’بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ‘ (بی بی بی پی) اسکیم کے ذریعے، حکومت نے صنفی امتیاز سے نمٹنے اور بچیوں کی قدر کو فروغ دینے کے لیے اہم عوامی تحریک پیدا کی ہے۔ اس اسکیم نے کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری بڑھانے کا کام کیا ہے۔

اس اسکیم کے شروع ہونے کے بعد سے، ثانوی تعلیم میں لڑکیوں کا داخلہ 2014-15 میں 75.51 فیصد سے بڑھ کر 2020-21 میں 79.46 فیصد ہو گیا ہے، جو نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کا دارومدار خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اسٹینڈ اپ جیسی پہل کے ذریعے خواتین میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ہندوستان کی ترقی کا سفر یہاں کی خواتین کو بااختیار بنانے سے گہرائی سے جڑا ہوا ہے۔ حکومت نے خواتین کے لیے محفوظ رہائش کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کا آغاز کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 72 فیصد سے زیادہ گھر یا تو مکمل یا مشترکہ طورپر خواتین کی ملکیت میں ہیں۔ خواتین کو گھروں کی ملکیت فراہم کرکے، پی ایم اے وائی -جی نے ان کی خواہشات کو پورا کیا ہے اور انہیں گھریلو فیصلہ سازی میں فعال طور پر حصہ لینے کا اختیار دیا ہے۔

خواتین کی صحت اور حفاظت کے خدشات کو دور کرنے کے لیے، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی، جس کے تحت دیہی اور پسماندہ خاندانوں کی خواتین کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن (ایل پی جی) فراہم کیا جاتا ہے۔ پی ایم یو وائی کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ ایل پی جی کنکشنس کی تقسیم نے لاکھوں خواتین کی صحت کی حفاظت کی ہے۔

مشن شکتی حکومت کا ایک بڑا مقصد ہے، جس کے تحت حکومت کی طرف سے خواتین کا تحفظ، بااختیار بنانے اور افرادی قوت میں شرکت کو فروغ دینا ہے۔ اس مشن کا مقصد مہارت کی ترقی، صلاحیت کی تعمیر، مالی خواندگی اور مائیکرو کریڈٹ تک رسائی کے ذریعے خواتین پر صنفی تعصب، امتیازی سلوک اوردیکھ بھال کے بوجھ کو دور کرنا ہے۔ ون اسٹاپ سنٹرز (اوایس سی) کے ذریعے ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جانے والی مربوط خدمات، پولیس، طبی اور قانونی امداد، مشاورت اور نفسیاتی سماجی مدد، تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے جامع مدد کو یقینی بناتی ہیں۔ ایک ٹول فری خواتین کی ہیلپ لائن (181) ہنگامی اور غیر ہنگامی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ مشن شکتی نے خواتین کو آگے بڑھنے اور معاشرے میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میرج) ایکٹ کے تحت تین طلاق پر پابندی لگا کر حکومت کا مقصد ان مسلم خواتین کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے جو کئی دہائیوں سے اس رجعت پسندانہ عمل کا شکار تھیں۔

سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ایس ایم) کے شعبوں میں خواتین کے اندراج میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہندوستان میں تقریباً 43 فیصد خواتین سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں گریجویٹ ہیں، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.