ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت پاکستان، چین اور بھگوان کے نام پر سیاست کررہی ہے،کھرگے - صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے

Kharge Criticizes Central Government کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ کیا گیا۔

کھرگے
کھرگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:52 PM IST

حیدرآباد: صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاکستان، چین اور بھگوان کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ مودی کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے عوام کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف نہیں بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک مقروض ہے۔ بی جے پی کے دس سالہ دور میں ملک کا نظام کمزور ہوگیا ہے۔ منی پور آگ میں جل رہا ہے لیکن مودی نے ایک مرتبہ بھی منی پور کا دورہ نہیں کیا جہاں پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مودی اور بی جے پی ہمیشہ انتخابات میں کامیابی کی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔

کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ کیا گیا۔ مودی نے کالادھن ملک میں لانے، ہر فرد کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا جس پر عمل نہیں کیاگیا۔ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کے عوام کو انصاف دلانے کے لئے نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی حریفوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے استعمال پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے حیدرآبادکے ایل بی اسٹیڈیم میں کانگریس کے بوتھ کی سطح کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کارکنوں کو پارٹی کی طاقت قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی حکومت یقینی طور پر اندرون 100دن 6 ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنائے گی۔ پہلے ہی دو ضمانتوں پر عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا طرز عمل ملک کے لئے مثالی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بہتر نتائج کے لئے بوتھ کی سطح سے ریاست کی سطح تک کے تمام قائدین کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جمہوریت کے تحفظ کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.