ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے کہا، اچھے لگتے ہیں پی ایم مودی، میں ان سے نفرت نہیں کرتا، لیکن۔۔۔۔ - Rahul Gandhi US Visit - RAHUL GANDHI US VISIT

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں پی ایم مودی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ان کے اس بیان کی سیاسی حلقوں میں مسلسل چرچا ہے۔ راہل گاندھی ایسا کیا کہہ دیا، جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیں...

راہل گاندھی نے کہا، اچھے لگتے ہیں پی ایم مودی
راہل گاندھی نے کہا، اچھے لگتے ہیں پی ایم مودی (Design Image AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 3:29 PM IST

واشنگٹن: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے گفتگو میں بہت سی باتیں کہیں۔ راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو لے کر سب سے بڑا بیان دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے نفرت نہیں کرتے، لیکن ان کے نقطہ نظر سے اختلاف کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان بنیادی طور پر روایات، زبانوں اور مختلف مذاہب کا ملک ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو بھی نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ یہ دونوں پارٹیاں ہندوستان کو مختلف چیزوں کے طور پر دیکھنے کی غلط فہمی میں ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مجھے مودی جی پسند ہیں۔ ان سے نفرت نہیں کرتا۔ میں کئی مواقع پر ان سے ہمدردی جتاتا ہوں۔

'محبت کی دُکان' نعرہ کے بارے میں پوچھے جانے پر، کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے نقطہ نظر سے متفق نہیں ہیں، لیکن ان سے نفرت نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ اور بھی مضحکہ خیز ہے، آپ سیاست میں جاتے ہیں، آپ اس آدمی پر چیختے ہیں اور وہ آدمی آپ پر چیختا ہے، پھر آپ اسے گالی دیتے ہیں، پھر وہ آپ کو گالی دیتا ہے۔ یہ سب سے بورنگ کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اور اپوزیشن کے سامنے دو بڑے چیلنج ہیں۔ سب سے پہلے الیکشن لڑنا اور دوسرا بی جے پی-آر ایس ایس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ ہم اگلے دو تین ماہ میں یہ انتخابات جیت جائیں گے۔ ایک بار پھر، بی جے پی اور آر ایس ایس نے ہمارے اداروں کو جو نقصان پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ اتنی آسانی سے حل ہونے والا نہیں ہے۔ میرے خلاف اب بھی 20 سے زائد مقدمات ہیں۔ اپوزیشن پر حملہ کرنے کے لیے ڈھانچے کا بہت استعمال کیا جا رہا ہے، اسے روکنا ہو گا۔ اصل چیلنج اداروں کو دوبارہ غیر جانبدار بنانا ہے۔

جانکاری کے مطابق راہل گاندھی جو امریکہ کے دورے پر ہیں، واشنگٹن میں دو دن قیام کریں گے۔ اس سے پہلے دن میں انہوں نے ورجینیا میں این آر آئیز سے خطاب کیا۔ گاندھی اتوار کو ڈلاس پہنچے، وہاں انھوں نے یونیورسٹی آف ٹیکساس میں طلباء اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ڈلاس میں این آر آئیز سے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.