دہلی: سپریم کورٹ نے آج یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے آٹھ مبینہ ارکان کو ضمانت دینے کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو نامنظور کردیا. عدالت نے کہا کہ ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے. جسٹس بیلا ایم ترویدی اور پنکج مٹھل کی بنچ نے ملزمان کو ہدایت دی، جنہیں ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 19 اکتوبر کو ضمانت دی تھی، انہیں فوری طور پر خودسپردگی کرنے اور جیل جانے کا حکم دیا. اپنا فیصلہ سناتے ہوئے، بنچ نے کہا، "ہائی کورٹ کی طرف سے دیا گیا حکم منسوخ کیا جاتا ہے۔"
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے اور دہشت گردی سے متعلق کوئی بھی کارروائی ممنوع ہونے کا مستحق ہے۔ بنچ نے یہ فیصلہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے دائر عرضی پر دیا۔ این آئی اے نے مدراس ہائی کورٹ سے ملزمین کو دی گئی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا. واضح رہے کہ برکت اللہ، اردیس، محمد ابوطاہر، خالد محمد، سعید اسحاق، خواجہ محدین، یاسر عرفات اور فیاض احمد کو ستمبر 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا. گزشتہ سال 20 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی این آئی اے کی عرضی پر سماعت ملتوی کر دی تھی جب انسداد دہشت گردی ایجنسی کی طرف سے وکیل رجت نائر نے اس کی فوری فہرست کی درخواست کی تھی.
این آئی اے نے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا کہ پی ایف آئی ایک بنیاد پرست اسلامی تنظیم ہے اور اسے بھارت میں مسلم حکمرانی قائم کرنے اور ملک پر صرف شرعی قانون کے تحت حکومت کرنے کے 'خطرناک مقصد' کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا. پی ایف آئی نے اپنی تنظیموں کے ذریعے تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں پورسائیواکم میں اپنا ہیڈکوارٹر قائم کیا تھا اور مختلف اضلاع میں دفاتر کھولے تھے. تمل ناڈو میں اسلامی نظریات کا پرچار کرنے پر پی ایف آئی کے مبینہ عہدیداروں، ارکان اور کیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی.
سپریم کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں پی ایف آئی ارکان کو دی گئی ضمانت کو رد کردیا - PFI Members In UAPA Case - PFI MEMBERS IN UAPA CASE
SC Sets Aside Bail Granted To PFI Members سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ سے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 8 ضمانت ہافتہ ملزمان کی ضمانت کو رد کردیا۔
Published : May 22, 2024, 10:40 PM IST