ETV Bharat / bharat

رونقِ رمضان: روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد - benefits of fasting

Spiritual And Physical Benefits of Fasting: رمضان کا مہینہ سارے مہینوں سے افضل ہے جو اپنے ساتھ اللہ کی بے شمار نعمتیں، رحمتیں اور عظمتیں لے کر آتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ کے نیک بندوں کی ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے۔ ہر مومن پُر جوش نظر آتا ہے۔ یہ مہینہ گویا ایمان اور اعمال کو ریچارج کرنے کے لیے آتا ہے۔

Spiritual and physical benefits of fasting

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 5:25 PM IST

Updated : Mar 20, 2024, 7:52 PM IST

رونقِ رمضان: روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد

حیدرآباد: "رونقِ رمضان" پروگرام کے تحت مختلف عنوانات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں سرینگر کے مشہور عالمِ دین مفتی اعجازالحسن بانڈے القاسمی صاحب (مہتمم, سبیل الہدیٰ، بیمینہ۔سرینگر۔کشمیر) نے "روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ روزے کے جسمانی فوائد تو ہیں ہی ساتھ میں روحانی فوائد بھی ہیں۔

مفتی اعجازالحسن نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر روزے فرض کئے جیسا کہ پہلے کی امتوں پر فر ض کیے تھے تاکہ ہم پرہیزگار، دیندار اور تقوے والے بن جائیں، استقامت والے بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مبارک میں ایک طرف ہمکو نیکیاں کمانا چاہیے تو دوسری جانب گناہوں سے بھی بچے رہنا چاہیے۔

مفتی اعجازالحسن صاحب نے مزید کہا کہ ہم کو گناہوں سے، شرک سے، غیبت سے بدی سے اور ریا کاری سے بچنا چاہیے۔ ہم کو تقویٰ اختیار کرنا چاہیے۔ تقویٰ اختیار کرنے سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے اور جنت کے قریب ہو جائیں گے۔ اللہ کے دربار میں دعائیں مانگیں اپنی حاجات کو رکھیں۔ مومن کو چاہیے کہ اپنے رویہ میں نرمی پیدا کرے صبر کا دامن نہ چھوڑے۔ ایسا کرنے سے بندہ تقویٰ تو حاصل کرے گا ہی ساتھ ساتھ اللہ کا قرب بھی حاصل کرلےگا جو روزے کا بنیادی مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 20, 2024, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.