ETV Bharat / bharat

سی آئی ایس ایف جوان کو تھپڑ مارنے کے الزام میں اسپائس جیٹ کی خاتون ملازم گرفتار - Slapping CISF Jawan - SLAPPING CISF JAWAN

جئے پور ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ کی ایک خاتون ملازم کو سی آئی ایس ایف کے جوان کو تھپڑ مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایئر لائن نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔

Spicejet
اسپائس جیٹ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 12:51 PM IST

نئی دہلی: اسپائس جیٹ کی ایک خاتون ملازم نے سیکورٹی چیک کے وقت بحث کے دوران مبینہ طور پر سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک افسر کو تھپڑ مار دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔

سی سی ٹی وی میں سی آئی ایس ایف کے ایک افسر کو خاتون سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران اچانک خاتون افسر کو تھپڑ مار دیتی ہے۔ جس کے بعد ایک خاتون کانسٹیبل اسے ایک طرف لے جاتی ہے۔

پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گری راج پرساد کی شکایت کی بنیاد پر انورادھا رانی کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ جبکہ ایئر لائن نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فوری قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ خاتون کو مقامی عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اسپائس جیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ملازم نے نامناسب زبان استعمال کی اور سی آئی ایس ایف افسر نے اسے ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر آنے اور ملنے کو کہا، پولیس نے ابتدائی طور پر کہا کہ رانی فوڈ سپروائزر کے طور پر کام کرتی تھی۔ تاہم، ایئر لائن نے اسے خاتون سیکیورٹی اسٹاف بتایا ہے۔

ڈی سی پی کویندر سنگھ نے کہا کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کا بیان بھی درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے بھی شکایت درج کرائی ہے۔ ہم حقائق کی تصدیق کر رہے ہیں جس کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

سی آئی ایس ایف کی شکایت کے مطابق، یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رانی دیگر ملازمین کے ساتھ صبح 4:40 بجے گاڑی کے گیٹ سے ہوائی اڈے میں داخل ہو رہی تھی۔ سی آئی ایس ایف حکام نے بتایا کہ اے ایس آئی نے اسے اس لیے روکا کیونکہ اس کے پاس مبینہ طور پر اس گیٹ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کنگنا رناوت کے تھپڑ کھانے کی کیا ہے وجہ، سی آئی ایس ایف اہلکار کو کیوں آیا غصہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.