ETV Bharat / bharat

دہشت گردانہ حملوں کا حل جھوٹے وعدوں کے بجائے مضبوط کارروائی سے نکلے گا: راہل گاندھی - Kathua encounter

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں عسکریت پسندانہ حملے میں فوج کے پانچ جوان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔علاقے میں فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ابھی تک جھڑپ جاری ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 10:53 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ان حملوں کا حل کھوکھلی تقریروں اور جھوٹے وعدوں سے نہیں بلکہ مضبوط کارروائی سے نکلے گا۔

راہل نے ایکس پر لکھا کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ مادر وطن کے لیے عظیم قربانی دینے والے شہداء کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

انھوں نے آگے لکھا کہ میں زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کرتا ہوں۔ہماری افواج پر یہ بزدلانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ایک ماہ کے اندر پانچواں دہشت گرد حملہ ملک کی سلامتی اور ہمارے فوجیوں کی زندگیوں کے لیے ایک خوفناک دھچکا ہے۔ جاری دہشت گردانہ حملوں کا حل خالی تقاریر اور جھوٹے وعدوں سے نہیں بلکہ مضبوط کارروائی سے نکلے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قبل ازیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کٹھوعہ ضلع میں بھارتی فوج کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں آزاد نے نشاندہی کی کہ جموں صوبے میں دہشت گردی میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں پانچ جوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ہمارے خیالات اور دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کٹھوعہ کے مچیڈی علاقے میں آج ایک عسکریت پسندانہ حملے میں فوج کے پانچ جوان ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔علاقے میں فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ابھی تک جھڑپ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کٹھوعہ عسکری حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

کشمیر کے دو انکاونٹرز میں چھ عسکریت پسند اور دو فوجی جوان ہلاک، تصادم ختم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.