ETV Bharat / bharat

ہندوستان، بھوٹان کے درمیان ریل لنک، توانائی سمیت متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط - PM Modi Bhutan Visit - PM MODI BHUTAN VISIT

وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے بھوٹان کے صدر سے ہندوستان بھوٹان تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

Several MoUs exchanged
Several MoUs exchanged
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 12:49 PM IST

تھمپو: ہندوستان اور بھوٹان نے جمعہ کو ریلوے لنکس اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو روزہ دورہ کرنے کے بعد ہندوستان واپس ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے ایم او یو کا مشاہدہ کیا اور کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایم او یو ہندوستان سے بھوٹان کو پیٹرولیم، تیل، پی اوایل اور متعلقہ مصنوعات کی معمول کی فراہمی، توانائی کی کارکردگی اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ کھیلوں اور نوجوانوں میں تعاون، حوالہ جات کے معیارات کا اشتراک، فارماکوپیا، دواؤں کی مصنوعات کی چوکسی اورجانچ، انڈین نیشنل نالج نیٹ ورک (این کے این) اور بھوٹان کا ڈروک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون اور انتظامات پر مشترکہ ایکشن پلان (جے پی او ایم) پر بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ٹوبگے سے ان کے وزیراعظم مودی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نے غیر معمولی عوامی استقبال کے لئے وزیراعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں نے پارو سے تھمپو کے سفر کے دوران ان کا (مسٹر مودی) استقبال کیا۔

قبل ازیں بھوٹان کی جانب سے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کو مملکت کا سب سے بڑا شہری اعزاز، آرڈر آف دی ڈروک گیالپو سے نوازا گیا۔ اس اعزاز کو وزیراعظم مودی نے 140 کروڑ ہندوستانیوں کو وقف کیا۔ وزیراعظم مودی کو یہ ایوارڈ کنگ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے تھمپو کے ٹنڈریلتھانگ میں ایک تقریب میں پیش کیا، جو مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے۔

بھوٹان نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ "ایسے قد کا ایک سیاستدان بادشاہی عوام کا سچا دوست ہے، وزیر اعظم مودی خود انحصاری حاصل کرنے اور ایک ترقی یافتہ قوم بننے کے ملک کے قومی وژن کے پختہ حامی ہیں"۔ ایوارڈ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ "یہ ایوارڈ محترم وزیر اعظم مودی کی ذاتی کامیابیوں اور قیادت، اور ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے"۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے لوگوں کو دیا گیا ایک اعزاز ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم مودی ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "بھوٹان کے ذریعہ 'آرڈر آف دی ڈروک گیالپو' ایوارڈ سے نوازا جانے پر فخر ہے۔ میں اسے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے نام وقف کرتا ہوں"۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.