ETV Bharat / bharat

مرادآباد میں سحری اورافطار کے لوازمات کی خریداری میں اضافہ - Sehri and Iftar Sweets in Moradabad - SEHRI AND IFTAR SWEETS IN MORADABAD

رمضان کے مقدس مہینے میں سحری و افطار میں استعمال کیے جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کا مرادآباد میں بازار گرم ہے۔ یہاں سحری و افطارمیں کئی طرح کے خاص قسم کے کھانے پینے کی مصنوعات تیارکیے جاتے ہیں جس سے سحری اور افطار کا مزہ دو گناہ ہو جاتا ہے۔

رامپورسویٹس
رامپورسویٹس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 2:54 PM IST

مرادآباد کے رامپورسویٹس پرسحری اورافطار کے کھانے پینے کے لوازمات کی دھوم

مرادآباد: رمضان کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے، اس مہینے میں مسلمان روزے کا اہتمام کرتے ہیں۔ صبح فجر سے پہلے سحری کرنے کے بعد نماز مغرب تک بنا کچھ کھائے پیے رہتے ہیں اور مغرب کا وقت ہونے پر افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں کے لیے تمام طرح کی نعمتیں عطا فرماتا ہے۔ مرادآباد کے لوگ سحری میں خاص قسم سے تیار کھجلہ، فینی اور ڈبل روٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ میدا اور دیسی گھی سے تیار ان اشیاء کو دودھ میں بھگو کر کھایا جاتا ہے اور افطار کے وقت بھی طرح طرح کے کھانے پینے کی اشیاء لوگوں کے دسترخوان پر موجود رہتی ہیں۔
سحری اور افطار کے لیے بننے والے یہ زیادہ تر اشیاء خالص دیسی گھی سے تیار کیے جاتے ہیں۔ سحری کی بات کریں تو سحری کے لیے عمدہ قسم کے معدے سے بنی کھجلا، فینی اور ڈبل روٹی تیار کی جاتی ہے جس کو دودھ میں بھگو کر روزہ دار سحری کرتے ہیں اور افطار کے لیے جلیبی، انگور دانہ، امرتی اور سموسے تیار کیے جاتے ہیں۔
ایک دکاندار محمد شہاب نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں سحری کے لئے عمدہ میدہ اور خالص دیسی گھی سے تیار شدہ کھجلہ، فینی اور ڈبل روٹی تیار کی جاتی ہے۔ مرآداباد میں کئی دکانیں ایسی ہیں جن پر تیار کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء صرف مرادآباد ہی نہیں بلکہ آس پاس کے تمام اضلاع میں بھی مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی یہاں کی مٹھائیوں اور دیگر اشیاء کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں مختلف اقسام کی تندوری روٹیاں کشمیری لوگوں کی پسندیدہ غذا - Ramadan 2024
مرادآباد میں دکانیں رات کو دو بجے تک کھلی رہتی ہیں جہاں گاہکوں کے لیے تازہ سامان دستیاب رہتا ہے۔ سحری سے ہی کاریگر ان سب چیزوں کی تیاری میں مصروف جاتے ہیں اور رات تک مسلسل کام کرتے ہیں جتنا بھی سامان تیار کیا جاتا ہے وہ اسی دن فروخت ہو جاتا ہے اور پھر اگلے دن کی تیاری کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.