ETV Bharat / bharat

پاکستان کے حق میں نعرہ بے بنیاد، بی جے پی اور میڈیا کا پروپیگنڈہ: کرناٹک وزیراعلی - پاکستان کے حق میں نعرہ

Allegedly Pro Pakistan slogan in Karnataka ریاست کرناٹک میں گذشتہ روز اسمبلی میں کانگریس رہنما سید ناصر حسین کے حامیوں پر مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگانے کا الزام عائد کیا گیا جس پر مختلف سیاسی رہنماوں نے رد عمل کا اظہار کیا۔

Pro Pakistan slogan
Pro Pakistan slogan
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 10:47 AM IST

حیدرآباد: کرناٹک بی جے پی کی جانب سے کانگریس رہنما ورکن راجیہ سبھا رکن سید ناصر حسین اور ان کے حامیوں کے خلاف ودھانا سودھا میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر درج کی گئی شکایت پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ " یہ بی جے پی اور میڈیا والوں کا بے بنیاد الزام ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آواز کی رپورٹ ایف ایس ایل کو بھیج دی ہے۔ اگر کسی نے 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگایا ہے تو اس شخص کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ودھانا سودھا میں سید ناصر حسین کے حامیوں کے مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا کا کہنا ہے کہ "ہم اس کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں، اگر یہ ملک مخالف نعرہ ہے تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے، ایف ایس ایل ٹیم سے تصدیق ہونے کے بعد خاطی افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس ضمن میں مقدمہ گذشتہ روز ہی درج ہوچکا ہے، ہمیں ایف ایس ایل رپورٹ سے اس شخص کی شناخت کرنی ہے اور اگر یہ سچ ہے تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے بی جے پی کی جانب سے سید ناصر حسین اور ان کے حامیوں کے خلاف ودھان سودھا میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے خلاف درج کردہ شکایت پر کہا ہے کہ "آڈیو میں یہ بالکل واضح ہے کہ انہوں نے ناصر حسین اور سید صاحب زندہ باد کے نعرہ لگائے، یہ بی جے پی کے لیے کھیل میں واپس آنے کے لیے ایک مایوس کن اقدام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پارٹی نے آڈیو فرانزک چیک کیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ حکومت کی ایف ایس ایل رپورٹ صبح 11 بجے تک متوقع ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہار سے خوفزدہ: سید ناصر حسین

واضح رہے کہ گذشتہ روز ودھان سودھا میں راجیہ سبھا ووٹنگ کے بعد بی جے پی کی جانب سے سید ناصر حسین کے حامیوں پر مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام عائد کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.