ETV Bharat / bharat

رونق رمضان: ماہ مقدس، خواتین اور عبادت - Ramadan women and worship

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 5:33 PM IST

Updated : Mar 28, 2024, 9:23 PM IST

Ramadan, women and worship رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر گیا ہے اور اس کا دوسرا عشرہ بھی اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس ماہ مقدس میں جو روزہ رکھنے کے قابل ہیں اور کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں وہ سب تو روزے رکھتے ہی ہیں مگر اس بابرکت مہینے میں خواتین کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔

Ramadan, women and worship
Ramadan, women and worship
Ramadan, women and worship

حیدرآباد: پروگرام رونقِ رمضان میں آج ایک بہت ہی خاص موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مولانا جنید حارث صاحب (فیکلٹی میمبر شعبہ اسلامیات، جامیہ ملیہ اسلامیہ۔ نئی دہلی) نے ’رمضان میں خواتین اور‘ کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام کے دنیا میں تشریف لانے سے پہلے عرب کی سرزمین پر لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زمین میں زندہ گاڑ دیا جاتا تھا چنانچہ آپ ﷺ نے اس عمل کے خلاف ایک مہم چھیڑ دی تھی اور اللہ تعلیٰ نے قرآن پاک میں ایک سورت بھی نازل فرمائی۔

آپﷺ نے لوگوں کو خواتین کی اہمیت کے بارے میں وہاں کے لوگوں کو سمجھایا، آپ کی تبلیغ کا یہ اثر ہوا کہ سماج میں پھیلی وہ سب برائیاں آہستہ آہستہ ختم ہونے لگیں۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ اسلام میں عورت کا درجہ بہت اعلیٰ ہے۔ یہاں تک کہ ماں کا مقام ۷۵ فیصد اور والد کا مقام ۲۵ فیصد ہے۔ ماں کے قدموں کے نیچے جنّت ہے اور جنّت کا دروازہ باپ ہے۔ اس اعتبار سے بھی خواتین کا درجہ مردوں کی بہ نسبت کافی زیادہ ہے۔

مولانا جنید حارث نے کہا کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جو گناہوں کو خاک کر دیتا ہے اور جس نے اس میں میں قیام اللیل کیا تو اس کے سارے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ اور وہ خواتین جو اپنے شیر خوار بچوں کی پرورش کر رہی ہیں یا اپنے خصوصی ایّام گزار رہی ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نے چھوٹ دی ہے کہ وہ بعد میں بھی روزے رکھ سکتی ہیں۔ ان سب نکات سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے عورت کو اس کی عظمت کے لحاظ سے عبادت میں بھی چھوٹ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

Last Updated : Mar 28, 2024, 9:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.