حیدرآباد: رمضان کا مہینہ سب مہینوں سے افضل مہینہ ہے کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اسی ماہ میں قرآن پاک کا نزول فرمایا۔ اسی ماہ میں اور آسمانی کتابوں کا بھی نزول ہوا۔ مگر قرآنِ پاک ان سب کتابوں مین افضل ہے کیونکہ اس کی بقا؍ کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔
اس ماہ کی خاصیت یہ ہے اس ماہ میں عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہر مومن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے ثواب حاصل کرے۔
ای ٹی وی بھارت کے "رونقِ رمضان" پروگرام میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں شہر حیدرآباد کے مشہور عالمِ دین حافظ و قاری مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے "رمضان اور نزولِ قرآن" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔
مفتی سید صادق محی الدین نے فرمایا کہ ہم کو اللہ، اس کے رسول، فرشتوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید فرمایا کی جو لوگ ایمان اور پرہیزگاری کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں،قران پاک کی تلاوت کرتے ہیں، تراویح کا اہتمام کرتے ہیں، ذکاۃ دیتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کو محبوب رکھتا ہے اور انکی عبادات کو بھی قبول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کی روزہ اور قرآن دونوں روزِ قیامت میں بندے کی سفارش کریں گے۔