ETV Bharat / bharat

سائنسی نقطہ نظر سے روزہ کی اہمیت - Benefits of fasting - BENEFITS OF FASTING

Scientific Benefit of fasting اللہ کے رسول حضورﷺ اس ماہ میں پورے روزے رکھتے تھے اور آپ دوسروں کو بھی تلقین کیا کرتے تھے کہ اس ماہ میں پورے روزے رکھو اور کثرت سے عبادت کیا کرو کیونکہ اس میں اللہ تعلیٰ اپنی خاص رحمتیں، برکتیں، عظمتیں نازل فرماتا ہے۔

Importance of fasting from a scientific point of view
سائنسی نقطہ نظر سے روزہ کی اہمیت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 7:41 PM IST

سائنسی نقطہ نظر سے روزہ کی اہمیت

حیدرآباد: برکتوں، رحمتوں، عظمتوں اور بڑی شان والا مہینہ یعنی رمضان کا مہینہ اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے جو سارے مہینوں سے افضل ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے خصوصی پروگرام رونقِ رمضان کے تحت آج مشہور و معروف عالمِ دین پروفیسر مولانا علیم اشرف جائیسی صاحب (صدر شعبہ؍عربی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی۔حیدرآباد) نے "سائنسی نقطہ؍نظر سے روزہ کی اہمیت" پر روشنی ڈالی گئی۔

روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ اللہ تعلیٰ بڑی حکمت والا ہے اور اس میں بھی اس کی حکمت ہے کہ اس نے ہم پر روزے فرض کئے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ جس طرح سے ایک حکیم کو مرض کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کی مریض کو کون سی دوا دینا ہے اسی طرح سے اس حاکموں کے حاکم کو بھی معلوم ہے کہ بندے پر کیا چیز فرض کرنا چاہئے اور کون سی نہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ اس ماہ میں ہم کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا چاہئے ۔ اور اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہئے اگر ہم یہ جان لیں کہ اللہ ہم کو دیکھہ رہا ہے تو پھر ہم سے گناہ سرزد نہیں ہوں گے۔ روزہ رکھنے کے جسمانی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانئ فوائد بھی ہیں۔

قرآنِ حکیم میں روزہ کی فرضیت کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: يأَيُّهاَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ. (البقرة) ترجمہ: ’’اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ‘‘

یہ بھی پڑھیں: رونقِ رمضان: روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.