کولمبو: 1991 میں سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں سنتھن کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی گزشتہ دنوں موت واقع ہو گئی۔ سنتھن کو طویل قانونی جنگ اور برسوں کی قید کے بعد بالآخر آج سری لنکا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
غور طلب ہو کہ ان کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ نے نومبر 2022 میں ہی دے دیا تھا، لیکن صحت کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے مزید ڈیڑھ سال ترچی جیل کے ایک خصوصی کیمپ میں گزارے۔
واضح رہے کہ چنئی کے راجیو گاندھی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیے جانے کے باوجود، سنتھن 28 فروری کو جگر کی سوزش اور ٹانگوں میں درد کی وجہ سے دم توڑ گیے۔ ان کی لاش کو چنئی سے سری لنکا لے جایا گیا، جہاں انہیں کمارپا میموریل اسکوائر، واونیا، مانکولم، اور کلینوچی سمیت مختلف مقامات پر عوامی تعزیت کے لیے رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم سنتھن کی چنئی کے اسپتال میں موت
قابل ذکر ہو کہ عوامی خراج عقیدت کے دوران سیاسی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے سنتھن کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جس کے بعد بالآخر وڈامارچی ایلنگاکلم ماوییرر تھوئیلم علّم قبرستان میں کل رات سنتھن کو سپرد خاک کر دیا گیا، جہاں ان کے طویل اور پریشان کن سفر کا اختتام ہوا۔