ETV Bharat / bharat

اجمیر: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں نذرانے ہر برسوں سے چل رہا تنازع ختم - Khawaja Gharib Nawaz

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ اجمیر شریف میں کروڑوں روپے کا نذرانہ آتا ہے۔ اسی نذرانے کے لیے دو گروپوں میں تنازع چل ریا تھا۔ عدالت کی مداخلت کے بعد یہ معاملہ حل ہو گیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق نذرانے کی تقسیم اب دونوں گروپوں میں کی جائے گی اور انجمن کی جانب سے دو کروڑ روپے سالانہ درگاہ کے خدام کو دینے کی بات طے ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 2:25 PM IST

اجمیر: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں نذرانے ہر برسوں سے چل رہا تنازع ختم

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی درگاہ پر ہر سال لاکھوں زائرین ملک اور بیرونِ ممالک سے تشریف لاتے ہیں۔ یہ زائرین خواجہ غریب نواز ؒ کی درگاہ میں ہر سال لاکھوں کروڑوں روپے نذرانے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اسی نذرانے پر وہاں پر درگاہ کمیٹی اور خادمِ درگاہ کے درمیان برسوں سے تنازع چل رہا تھا۔ نوبت یہاں تک آ گئی کہ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

اس کے پیش نظر اگست 2014 میں عدالتی حکم کے مطابق صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں پیلے رنگ میں نذرانہ کی پیٹیاں اور بینر لگوائے گئے تھے۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں پیلے رنگ کی پٹّیوں میں آنے والا تمام نذرانہ درگاہ دیوان اور خادموں کے بیچ عدالتی حکم کے مطابق تقسیم کیا جانا تھا۔ عدالت کی طرف سے مقرر کیے گئے کمشنر اجیت پہاڑیہ کی موجودگی میں آٹھ پیلے رنگ کی پیٹیاں کھولی گئیں، جس میں نکالی گئی رقم کو درج کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ درگاہ دیوان سید زین العابدین علی اور پیر نفیس میاں سمیت دیگر خدامِ خواجہ میں درگاہ کے نذرانے پر تنازع چل رہا تھا، سپریم کورٹ کے دخل کے بعد برسوں سے چل رہا تنازع اب ختم ہو گیا ہے۔

انجمن سید زادگان اور انجمن شیخ زادگان سے درگاہ دیوان کا معاہدہ ہو گیا اور انجمن کی جانب سے دو کروڑ روپے سالانہ درگاہ خادم کو دیا جانا مقرر ہوا ہے۔ اسی کی بنیاد پر اب درگاہ میں لگی پیلے رنگ کی آٹھ پیٹیوں اور حصہ کے بٹوارے کی جانکاری والا عدالتی فرمان کا بینر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ درگاہ دیوان اور خدام خواجہ کے درمیان چل رہا نذرانے کا تنازع اب ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.