ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے ڈی ٹی سی بس میں کیا سفر، ڈرائیور اور کنڈکٹر کے مسائل سنے - Rahul Gandhi in DTC Bus

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج سروجنی نگر ڈپو میں بس ڈرائیوروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ راہل گاندھی نے انہیں مدد کا یقین بھی دلایا۔

راہل گاندھی نے ڈی ٹی سی بس میں کیا سفر، ڈرائیور اور کنڈکٹر کے مسائل سنے
راہل گاندھی نے ڈی ٹی سی بس میں کیا سفر، ڈرائیور اور کنڈکٹر کے مسائل سنے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 8:50 PM IST

نئی دہلی: راہل گاندھی عام لوگوں میں گھل مل جانے کے اپنے خاص انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کبھی وہ آٹو میں نظر آجاتے ہیں تو کبھی ٹرک میں تو کبھی ٹرین میں۔ راہل گاندھی کا یہ انداز دیگر سیاسی لیڈروں کے انداز سے مختلف ہے۔ اس مرتبہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے سروجنی میں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (DTC) کی بس میں سفر کیا۔ انہوں نے ڈرائیوروں اور وہاں موجود لوگوں سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ راہل گاندھی نے بس ڈرائیوروں سے بات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد انہیں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

راہل گاندھی بدھ کو سروجنی نگر ڈپو پہنچے۔ انھوں نے ٹکٹ لے کر بس میں سفر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بس ڈپو میں بس ڈرائیوروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ کانگریس پارٹی نے ڈی ٹی سی بس میں سفر کرتے ہوئے راہل گاندھی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی ایک ماہ قبل نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔ انھوں نے ریلوے اسٹیشن پر لوکو پائلٹ سے بات کی تھی۔

لوکو پائلٹ نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل بتائے تھے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے میں لوکو پائلٹ کی بہت زیادہ کمی ہے۔ خالی آسامیوں پر بھرتی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں چھٹی نہیں مل رہی۔ مناسب آرام نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین حادثات بھی ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.