ETV Bharat / bharat

مودی جی کی دنیا میں سچ کو مٹایا جا سکتا ہے: راہل گاندھی - Rahul on Lok Sabha speech

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ انھوں نے لوک سبھا میں کل کی گئی اپنی تقریر سے کچھ حصے ہٹانے پرشدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مودی کی حکومت میں سچ کی اہمیت نہیں:راہل
مودی کی حکومت میں سچ کی اہمیت نہیں:راہل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 2:00 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی سے جب انکی تقریر کے کچھ حصے ہٹانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سخت نکتہ چینی کی انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کو صحافیوں سے کہا، 'مودی جی کی دنیا میں سچ مٹایا جا سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا سے سچ کو نہیں مٹایا جا سکتا۔ مجھے جو کہنا تھا، میں نے کہا، یہی سچ ہے۔ اب حکومت کو جو رکھنا ہے وہ رکھے اور جس کو مٹانا ہے اس کو مٹادے۔ کیونکہ مودی جی کے راج میں سچ اور سچ بولنے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پیر کے روز، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے طور پر راہل گاندھی کی پہلی تقریر کے کئی حصوں کو اسپیکر کے حکم پر حذف کر دیا گیا تھا کونکہ مرکزی حکومت کے لیڈران کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

صدر دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران لوک سبھا میں اپنی تقریر میں راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر تشدد اور نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے این ای ای ٹی تنازعہ، اگنی پتھ اسکیم، منی پور تشدد اور اقلیتوں سمیت دیگر مسائل پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ جس میں سے راہل گاندھی کی تقریر کے کچھ حصوں کو حذف کر دیا گیا تھا۔

راہول گاندھی کی لوک سبھا تقریر کے جو حصے ہٹائے گئے تھے ان میں بی جے پی کے خلاف ان کے الزامات بھی شامل تھے۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے اور تشدد کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ صنعتکاروں اڈانی اور امبانی اور اگنیور یوجنا پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے تبصرے کے کچھ حصوں کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ کیونکہ ان کی اسپیچ کا کچھ حصہ حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.