ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ کو رام مندر افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنا دلت و پسماندہ ذات کی توہین: راہل گاندھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 3:20 PM IST

Updated : Feb 19, 2024, 4:33 PM IST

Bharat Jodo Nyay Yatra راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ملک کے 73 فیصد عوام جو دلت، پسماندہ و قبائل ذات پر مشتمل ہے، کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں درکنار کر سرمائے داروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

پرتاپ گڑھ: رام مندر کی افتتاحی تقریب پران پرتشٹھا میں ملک کی صدر جمہوریہ تک کو مدعو نہ کیا جانا دلت، پسماندہ و قبائل ذات کی توہین ہے۔ جبکہ اڈانی اور امبانی کو مدعو کر کے مودی نے یہ پیغام دیا کہ ملک کی 73 فیصد عوام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترہ اس وقت ریاست اترپردیش میں ہے، انھوں نے یہ مزکورہ تاثرات کا اظہار رام پور خاص اسمبلی حلقے کے لال گنج اندرہ چوک پر عوامی ہجوم کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ملک کے 73فیصد عوام دلت، پسماندہ و قبائل ذات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں درکنار کر سرمائے داروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ مودی کسانوں کی جیب کاٹ کر امیروں کی جیب بھر رہے ہیں ۔ مذہب کے نام پر ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے۔ حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار و خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مودی کی ای ڈی و سی بی آئی وغیرہ ایجنسیاں کٹھپتلی ہیں، جس کا استعمال اپوزیشن کو دھمکانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترہ لے کر ضلع ہیڈکواٹر شہر ہوتے ہوئے لال گنج پہونچے، جہاں راستہ میں کانگریس کارکنان نے ان کا استقبال کیا، وہیں اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، ممبر اسمبلی مونا و کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپگڑھی بھی موجود رہے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کل ملتوی رہے گی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں منگل کی صبح سلطان پور کی عدالت میں حاضر ہونا ہے، اس لیے ان کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کل صبح ملتوی رہے گی۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کو کل 20 فروری کی صبح سلطان پور کی اتر پردیش ڈسٹرکٹ کورٹ میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ 4 اگست 2018 کو بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کل صبح رک جائے گی اور 20 فروری کو امیٹھی کے فرصت گنج سے دوپہر 2 بجے اپنے پروگرام کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی یاترا شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شام 4 بجے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور گاندھی بابو گنج، امیٹھی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ( یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ گاندھی کے نظریات کو شکست نہیں دے سکتی، راہل گاندھی

Last Updated : Feb 19, 2024, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.