ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی نے اپنے بیگ کے ذریعہ فلسطین کے بعد آج بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کا اٹھایا معاملہ - PRIYANKA GANDHI BANGLADESH BAG

کانگریس نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کا مدعا لپک لیا ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی (@IYC)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

نئی دہلی: پرینکا گاندھی کل (16 دسمبر) کو فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پارلیمنٹ آئیں تھیں۔ پرینکا گاندھی کے ذریعہ فلسطین کی حمایت کا یہ منفرد انداز لوگوں کو بہت پسند آیا اور ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر ان کی جم کر ستائش کی گئی۔ دوسری جانب بی جے پی نے پرینکا پر تنقید کی تھی۔

آج پرینکا گاندھی بنگلہ دیش لکھا ہوا بیگ لے کر پارلیمنٹ پہنچی جس پر بنگلہ دیش کے اقلیتوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیگ پر لکھا ہے، بنگلہ دیش کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

واضح رہے کل ہی پرینکا گاندھی نے وقفہ صفر کے دوران بنگلہ دیش کے اقلیتی ہندوؤں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، حکومت بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور عیسائی اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

وہ تصویر ہندوستان کی قیادت اور فوجی طاقت کی تاریخی تصویر ہے، اسے اس کی جگہ واپس لایا جانا چاہیے۔

آج اپوزیشن کے دیگر ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں بنگلہ دیش کے اقلیتوں پر ہو رہے ظلم کا مدعا اٹھانے کے لیے بنگلہ دیش لکھا ہوا بیگ ہاتھوں میں پکڑ کر احتجاج کیا۔ ارکان پارلیمان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے، جس میں بنگلہ دیش کے اقلیتوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.