ETV Bharat / bharat

ممبئی میں انڈیا اتحاد کی پریس کانفرنس، اقتدار میں آنے کا کیا دعویٰ - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ممبئی میں انڈیا اتحاد کی پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے ذریعہ اپوزیشن اتحاد پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 11:40 AM IST

ممبئی: انڈیا اتحاد کی پریس کانفرنس میں وزیراعظم مودی کے اپوزیشن پر لگاتار حملوں کو اس بات کی ضمانت قرار دیا گیا کہ بی جے پی الیکشن ہار رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ کانگریس پر رام مندر کے حوالے سے کیے گئے حملے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ واضح رہے پی ایم مودی نے ایک ریلی میں کیا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ایودھیا میں رام مندر کو تالہ لگا دے گی اور رام مندر پر بلڈوزر چلائے گی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ، "سماجوادی پارٹی اور ہم نے آج تک بلڈوزر کا استعمال نہیں کیا۔۔۔الیکشن کمیشن کو اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ وزیر اعظم خود ایسا کر رہے ہیں۔ کھرگے نے مزید کہا کہ، ہماری حکومت آنے کے بعد ہر چیز کا تحفظ کیا جائے گا، ہم آئین کے مطابق چلیں گے۔

دوسری جانب، شیو سینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ، "وہ کل آر ایس ایس کو جعلی کہہ سکتے ہیں اور ابھی مجھے لگتا ہے کہ آر ایس ایس کو خطرہ ہے۔۔۔ بی جے پی آر ایس ایس پر پابندی لگا دے گی۔"

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس میں بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ، "بہار کے لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ 10 سالوں میں بہار کے لیے کیا کیا گیا، بہار کے لوگوں نے انہیں 39 سیٹیں دی ہیں، پی ایم نے بہت سے وعدے کیے ہیں جیسے خصوصی پیکیج، بہار کو اسپیشل اسٹیٹس کا درجہ، شوگر فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنا۔۔۔ وزیر اعظم تقریریں کرتے ہیں اور ہم یہ سننے کے لیے انتظار کرتے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو 5 سال میں کیا کریں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔ لیکن وہ ایسے کسی مسئلے پر بات نہیں کرتے"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.