ETV Bharat / bharat

عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 102 نشستوں پر ووٹنگ جاری - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 9:02 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 7:12 AM IST

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے عام انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے دن کے موقع پر ملک کے 97 کروڑ ووٹروں کے نام ایک پیغام میں کہاکہ "اپنا ووٹ ڈالیں اور 'انتخابات کے تہوار' کے جشن میں حصہ لیں۔

عام انتخابات 2024
عام انتخابات 2024

نئی دہلی: عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی کل 92 سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

عام انتخابات 2024
عام انتخابات 2024

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ ووٹر 1605 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزراء نتن گڈکری، کرن رجیجو، ​​ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔

عام انتخابات 2024
عام انتخابات 2024

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن شرکت کے ساتھ اور فتنہ انگیزیوں سے پاک ہوں۔ کمیشن گزشتہ دو سال سے ان انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔

عام انتخابات 2024
عام انتخابات 2024

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی سے متعلق خدشات کو دور کرے : سپریم کورٹ

پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل 16.63 کروڑ ووٹرز میں سے 8.4 کروڑ مرد، 8.23 ​​کروڑ خواتین اور 11,371 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔ 35.67 لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ 20-29 سال کی عمر کے 3.51 کروڑ نوجوان ووٹر ہیں۔ پہلے مرحلے میں 625 امیدواروں نے الیکشن لڑا ہے جن میں سے 1491 مرد اور 134 خواتین امیدوار ہیں۔

یواین آئی۔

Last Updated : Apr 19, 2024, 7:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.