ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا - اشوک چوہان

مہاراشٹر کانگریس سے پہلے ملند دیورا اور بابا صدیقی کے مستعفی ہونے کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دیورا نے شندے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بابا صدیقی اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Feb 12, 2024, 2:00 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے رکن اسمبلی اشوک چوہان نے آج کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے مہاراشٹر میں اسے کانگریس کے لیے ایک بڑا سیاسی نقصان سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اشوک چوہان بہت جلد بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس سے پہلے ملند دیورا اور بابا صدیقی بھی کانگریس سے استعفی دے چکے ہیں۔ دیورا نے شندے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بابا صدیقی اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اشوک چوہان مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے سے ناراض ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے تقریباً ایک درجن لیڈر اشوک چوہان کے رابطے میں ہیں، جو جلد ہی اپنا رخ بدل سکتے ہیں۔

  • اشوک چوہان کے والد بھی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں:

اشوک چوہان 2008 سے 2010 تک مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ ساتھ ہی ان کے والد شنکر راؤ چوان بھی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اشوک چوان 2015 سے 2019 تک مہاراشٹر کانگریس کے صدر بھی رہے۔ وہ پہلی بار 1987 میں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ کے بعد نانا پٹولے پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کے لیے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔ اشوک چوہان مہاراشٹر کے ناندیڑ کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.