ETV Bharat / bharat

ہلدوانی بنبھول پورہ تشدد: کلیدی ملزم کا ڈرائیور گرفتار

Haldwani Banbhulpura Violence: ہلدوانی بنبھول پورہ تشدد معاملے میں عبدالمالک کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی شناخت کر لی ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

Etv BharatPolice arrested the accused in Haldwani Banbhulpura violence
Etv BPolice arrested the accused in Haldwani Banbhulpura violenceharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 11:16 AM IST

Updated : Mar 5, 2024, 12:09 PM IST

ہلدوانی (اتراکھنڈ): 8 فروری کو بنبھول پورہ علاقے میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس ملزمین کو مسلسل گرفتار کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے شناخت کیے گئے کئی ملزمین ابھی بھی مفرور ہیں۔ پولیس نے مزید تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 92 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بنبھول پورہ تشدد کیس میں پولیس کی چھان بین جاری ہے۔ ایس ایس پی نینیتال پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جانچ کے بعد پولیس تشدد بھڑکانے والوں اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری جاری رکھے ہوئے ہے۔تشدد کے معاملے میں پولیس نے آزاد نگر بنبھول پورہ کے رہنے والے ایک شخص، شمالی اُجالا علاقہ کا ایک شخص اور ایک دوسرے علاقے کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار شدہ افراد میں ملزم عبدالمالک کا ڈرائیور ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ تشدد کے معاملے میں پولس نے ہلدوانی اور بنبھول پورہ تھانوں میں تقریباً 5 ہزار نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کی شناخت کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ شناخت شدہ تشدد کے کئی ملزم اب بھی مفرور ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد میں بہت سی خواتین کی شناخت ہونا باقی ہے۔ ویڈیو اور سی سی ٹی وی کی بنیاد پر شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ تشدد سے ہونے والے نقصان کا ازالہ شرپسندوں سے کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں مسجد اور مدرسہ کو غیر قانونی تعمیرات کے نام پر ہٹانے کے دوران پرتشدد واقعہ پیش آیا تھا۔ تشدد میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 300 سے زائد پولیس اور سرکاری اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ تشدد میں کروڑوں روپے کی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 5, 2024, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.