مرکزی حکومت نے آج اجیت ڈوبھال کو قومی سلامتی کے مشیر اور پی کے مشرا کو 10 جون سے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر دوبارہ مقرر کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ایک بار پھر اجیت ڈوبھال کو قومی سلامتی مشیر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری طور پر حکمنامہ جاری کیا گیا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اجیت ڈوبھال کی 10 جون سے دوبارہ تقرری کو منظوری دے دی تھی جبکہ ان کی تقرری وزیراعظم کی میعاد کے ساتھ یا اگلے احکام تک ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ڈاکٹر پی کے مشرا کو وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری اور اجیت ڈوبھال کو قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر دوبارہ تعینات کرنے کے ساتھ، دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس وزیر اعظم کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے پرنسپل مشیر بن گئے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ’کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 10 جون 2024 کو ڈووال کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری کی مدت اگلے احکامات تک یا وزیر اعظم کی میعاد تک برقرار رہے گی۔ اسی طرح کابینہ کی تقرری کمیٹی نے امت کھرے اور ترون کپور کو وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر وزیر اعظم کے دفتر میں 10 جون سے دو سال کے لیے دوبارہ تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ تقرری وزیر اعظم کے ان افسران پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر ڈوول اور مشرا، جو کئی سالوں سے انتہائی اہم عہدوں پر فائز ہیں۔