ETV Bharat / bharat

چین کے تئیں مودی کی پالیسی 'ایم' فار'میک' ہے: کھڑگے - PM Modi policy towards China meek

PM Modi's policy towards China 'meek ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے ہفتے میں دو بار ‘لال آنکھ’ پر ‘56 انچ’ لمبے چینی بلنکرز پہن کر چینیوں کو کھلی چھوٹ دی ہے! سب سے پہلے، نریندر مودی جی کا غیر ملکی پریس میں انٹرویو جہاں وہ عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنے میں ناکام رہے، وہیں اب ان کے وزیر خارجہ توسیع پسند چین کو ایک اور کلین چٹ دے رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 13, 2024, 8:45 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ملک کی زمین پر قبضہ کرنے والے چین کو 'ڈبل کلین چٹ' دے کر ہندوستان کی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ چین کے تئیں مودی کی پالیسی 'ایم' فار ’میک‘ ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے چین سے متعلق بیان پر بھی تنقید کی اور کہا، “وزیر خارجہ کا بیان یہ ہے کہ چین نے کسی حصہ پر قبضہ نہیں کیا ہے۔ ہماری سرزمین گولان کے بعد چین کو مودی جی کی کلین چٹ کی کاپی پیسٹ ہے، جہاں ہمارے 20 بہادر سپاہیوں نے مادر وطن کے لیے عظیم قربانی دی تھی۔"

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، “مودی حکومت نے ہفتے میں دو بار ‘لال آنکھ’ پر ‘56 انچ’ لمبے چینی بلنکرز پہن کر چینیوں کو کھلی چھوٹ دی ہے! سب سے پہلے ،نریندر مودی جی کا غیر ملکی پریس میں انٹرویو جہاں وہ عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنے میں ناکام رہے، وہیں اب ان کے وزیر خارجہ توسیع پسند چین کو ایک اور کلین چٹ دے رہے ہیں۔ کھڑگے نے اپنی پوسٹ کے ذریعے کہا کہ پچھلے چار برسوں سے عوام اور اپوزیشن مودی حکومت سے ملک کی سرحدوں کے قریب بار بار چینی تجاوزات، غیر قانونی قبضے اور فوجی ڈھانچے کی تعمیر پر ملک کو اعتماد میں لینے کے لئے کہہ کر رہے تھے۔

مزید برآں، کانگریس صدر نے حکومت سے جواب طلب کیا، "آپ کے چینی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے 19 دور کس لیے ہوئے؟ کیا یہ ہندوستان کی چینی کی درآمدات میں اضافہ کے لئے تھے؟ یا چینی ڈائریکٹروں والی 3000 کمپنیوں سے پی ایم کیئر فنڈز لینے کے لئے تھے؟ کیوں2020 سے پہلے کی حالت واپس نہیں آئی؟ انہوں نے حکومت سے جواب طلب کیا کہ کیوں ہندستان کو دیپسانگ کے میدانی علاقوں، ڈیمچوک نالہ اور ہاٹ اسپرنگس اور گوگرا پوسٹ میں کئی گشتی مقامات تک رسائی سے ابھی تک محروم کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.