ETV Bharat / bharat

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے وزیراعظم مودی کی ثالثی کی کوشش

PM Modi Speaks to Putin وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے فوراً بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ روس یوکرین تنازعہ کو حل کرنے میں بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

pm modi speaks to putin
اس بات کا اعادہ کیا کہ روس یوکرین تنازعہ کو حل کرنے میں بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:30 PM IST

Updated : Mar 20, 2024, 10:43 PM IST

نئی دہلی: روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کرنے کے کچھ دیر بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بھی ٹیلی فونک بات چیت کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس یوکرین تنازعہ میں بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

اس سے قبل مودی نے پوتن سے بات کی تھی اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے روس اور یوکرین تنازعہ میں آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کا وہی پیغام روسی صدر تک بھی پہنچایا تھا۔

زیلنسکی سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے امن کے لیے تمام کوششوں اور جاری تنازعات کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔ پی ایم مودی نے یوکرین کے صدر سے بات کرنے کے بعد کہا کہ بھارت انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کے تحت انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ زیلنسکی اور پوتن دونوں نے وزیر اعظم مودی کو لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنے ممالک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے آخری بار 2018 میں روس کا دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران روسی عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف امور میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روس یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے مستقل موقف کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرکے پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کو روسی فیڈریشن کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر پوتن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ بھارت اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر پوتن نے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ 87.97 فیصد ووٹ حاصل کرکے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پوتن چار مرتبہ روسی صدر رہ چکے ہیں۔ وہ پہلی بار 2000 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد 2004، 2012 اور 2018 میں بھی صدر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی سمیت کئی عالمی رہنماؤں کی پوتن کو مبارک باد

Last Updated : Mar 20, 2024, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.