ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے گجرات کے پہلے ایمس کا کیا افتتاح

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 9:09 PM IST

Gujarat's first AIIMS گجرات کا پہلا ایمس راجکوٹ شہر کی سرحد پر واقع کھنڈھیری گاؤں میں 201 ایکڑ کے بڑے رقبے میں 1195 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

Gujarat's first AIIMS
گجرات کے پہلے ایمس کا کیا افتتاح

راجکوٹ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات کے ضلع راجکوٹ میں 1195 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے گجرات کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا۔پی ایم مودی نے اس کے بعد ایمس میں آئی پی ڈی کا معائنہ بھی کیا اور یہاں دستیاب طبی علاج کی مختلف سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس کے ساتھ وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، آپریشن تھیٹر اور آئی پی ڈی کا دورہ کیا اور مختلف انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ ایمس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سی ڈی ایس کٹوچ نے انہیں ایمس کے مختلف شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

یہ ایمس راجکوٹ شہر کی سرحد پر واقع کھنڈھیری گاؤں میں 201 ایکڑ کے بڑے رقبے میں 1195 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں مریضوں کو بہت معمولی قیمت پر ملٹی اسپیشلٹی علاج ملے گا۔

مجموعی طور پر 720 بستروں والے اس اسپتال میں بڑی سپر اسپیشلٹی سہولیات، آئی سی یو وغیرہ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں کل 23 اپڈیٹڈ آپریشن تھیٹر کی سہولیات ہیں جن میں 20 بڑے اور تین چھوٹے ہیں۔

اس ایمس میں، 14 ملٹی اسپیشلٹی ڈپارٹمنٹس پر مشتمل آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) دسمبر 2021 سے کام کر رہا ہے، جو روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک چلتا ہے۔ روزانہ اوسطاً 400 سے 500 مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں سے مریضوں کو ضروری ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: ’یوم خواتین‘ خواتین کی طاقت کو سلام کرنے کا ایک موقع ہے: وزیراعظم مودی کا من کی بات سے خطاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.