ETV Bharat / bharat

پاسپورٹ سیوا پورٹل ڈاون ہوگیا، 5 دنوں تک نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، اپوائنٹمنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا - Passport Seva Portal Down

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 12:09 PM IST

پاسپورٹ سیوا پورٹل 29 اگست 2024، جمعرات کو رات آٹھ بجے سے 2 ستمبر، پیر صبح 06:00 بجے تک بند رہے گا۔ اس دوران پورٹل پر کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ پورٹل پر نئی درخواستیں قبول کرنا دوبارہ شروع ہونے پر کس طرح پاسپورٹ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

پاسپورٹ سیوا پورٹل ڈاون ہوگیا، 5 دنوں تک نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، اپوائنٹمنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا
پاسپورٹ سیوا پورٹل ڈاون ہوگیا، 5 دنوں تک نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، اپوائنٹمنٹس کو ری شیڈول کردیا گیا (ETV Bharat)

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے پاسپورٹ کی درخواستوں کی ویب سائٹ ’پاسپورٹ سیوا پورٹل‘ کو دیکھ بھال کی مشق کے لیے اگلے پانچ دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران کوئی نئی اپائنٹمنٹس طے نہیں کی جاسکتی ہیں اور پہلے بک شدہ ائائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ "پاسپورٹ سیوا پورٹل تکنیکی دیکھ بھال کے لیے 29 اگست 2024، جمعرات 20:00 بجے IST سے 2 ستمبر، پیر 06:00 بجے IST تک مسدود رہے گا۔ اس مدت کے دوران یہ نظام تمام MEA/RPO/BOI پر شہریوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ وہیں 30 اگست 2024 کےلئے پہلے سے بک کی گئی اپائنٹمنٹس کو مناسب طریقہ سے دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو مطلع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانیوں کے لیے ویزا فری ملکوں کی پوری فہرست، امریکہ سے افریقہ تک کے ممالک شامل - Visa free countries for Indians

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ایک معمول کا طریقہ کار ہے۔ "اپوائنٹمنٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے، ہمارے پاس ہمیشہ ہنگامی منصوبہ ہوتا ہے۔ پاسپورٹ سیوا کیندر کےلئے دیکھ بھال کی سرگرمی سے متعلق منصوبہ پہلے سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کسی تکلیف بے بچایا جاسکے۔ پاسپورٹ سیوا پورٹل کا استعمال نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے یا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے ملک بھر کے مراکز پر اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.