ETV Bharat / bharat

Anantnag: پہلگام سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت، دو زخمی - one died in car accident

Pahalgam Accident ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں گاڑی میں سوار ایک نوجوان کی موقعے پر ہی موت ہو گئی جب کہ دو دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جن کو مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 12:05 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقہ میں ایک الٹو گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں سوار ایک نوجوان کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ جن کو مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی تیز رفتار کے ساتھ چل رہی تھی۔

جب پہلگام شاہراہ پر گاڑی دوڑ رہی تھی اس وقت اس کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سےگاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالے میں گر گئی۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گنیش پورہ پل کے قریب گاڑی سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ کے دوران پہلگام بٹ کوٹ کے رہنے والے مدثر احمد ملک ولد عبدالعزیز ملک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دو دیگر افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت طارق احمد ملک اور مدثر احمد راتھر کے نام سے ہوئی ہے جو دونوں بٹ کوٹ کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.