ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع - 2nd phase of Lok Sabha election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 12:29 PM IST

Nominations for 2nd phase of Lok Sabha election begins today لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلہ میں 88 پارلیمانی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جمعرات سے شروع ہو رہا ہے جو ملک کی بارہ ریاستوں لڑے جائیں گے۔ ان حلقوں میں آؤٹر منی پور کے حلقہ کی ایک سیٹ کو چھوڑ کر آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

Nominations for 2nd phase of Lok Sabha election begins today

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 88 پارلیمانی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ 26 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جمعرات کو صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔

اس مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے۔ 5 اپریل کو جموں و کشمیر کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں چھ اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی۔ اس مرحلے کے دوران منی پور لوک سبھا حلقہ کے ایک حصے میں بھی پولنگ ہوگی۔ 20 مارچ کو پہلے مرحلے کے لیے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن میں آؤٹر منی پور حلقہ، انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن میں شامل کیا گیا تھا۔ آؤٹرمنی پور لوک سبھا حلقہ کے پندرہ اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ تیرہ اسمبلی حلقوں میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں ان میں آؤٹر منی پور کے حلقہ کی ایک سیٹ کو چھوڑ کر آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.