ETV Bharat / bharat

اس بار ملک کی وزیر خزانہ 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی: پی ایم مودی - دشا نردیشک باتیں

PM Modi on Budget: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل پی ایم مودی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بار ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 10:55 AM IST

Updated : Jan 31, 2024, 12:21 PM IST

نئی دہلی: آج سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل روایت کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ، میرا پختہ یقین ہے کہ ملک ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ یہ سفر عوام کے آشیرواد سے جاری رہے گا۔

  • #WATCH | Budget session | PM Narendra Modi says, "This time, Finance Minister of the country, Nirmala Sitharaman will present the budget with 'disha-nirdeshak baatein'. I am of the firm belief that the country is going ahead by crossing new heights of progress every day.… pic.twitter.com/p4slNGFvSu

    — ANI (@ANI) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لوک سبھا الیکشن سے قبل پیش کئے جانے والا مودی حکومت کا آخری بجٹ اپوزیشن کے نشانے پر رہے گا۔ اپوزیشن انتخابات سے قبل حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہے گی۔ بجٹ اجلاس میں خاص طور پر اپوزیشن مہنگائی اور بے روزگاری کو فوکس کر سکتی ہے۔

کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری دو اہم مسائل ہیں جنہیں ہم آئندہ سیشن میں اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ای ڈی جس طرح سے کام کر رہی ہے اس کی تازہ ترین مثال جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کی ہے۔ اس مسائل کو پارٹی بجٹ اجلاس میں اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 31, 2024, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.