ETV Bharat / bharat

رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے دو اہم ملزمین کو این آئی اے نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتا سے بنگلورو لایا - Bengaluru Rameshwaram Cafe blast

رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے دو اہم ملزمین کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کولکاتہ سے بنگلورو لایا۔ دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Rameshwaram Café blast case
Rameshwaram Café blast case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 3:23 PM IST

بنگلورو: پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے دو اہم ملزمین کو این آئی اے نے کولکاتا سے ٹرانزٹ ریمانڈ پر شہر لایا۔ ذرائع نے ملزمان کی شناخت مساویر حسین شازیب اور عادل متین احمد طحہٰ کے نام سے کی ہے۔ دونوں کا معمول کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، جس کے بعد انہیں یہاں کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے ملزمین کی گرفتاری پر قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔ سدارامیا نے کہا، "میں این آئی اے اور کرناٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ ملزمین کا سراغ لگانے اور انہیں کولکاتہ میں گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔" کولکاتا کی ایک عدالت نے جمعہ کو دھماکے کے معاملے میں دو ملزمان کو 3 دن کا ٹرانزٹ ریمانڈ منظور کیا تھا، جس سے این آئی اے کو انہیں کرناٹک کی راجدھانی لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

جمعہ کے روز، دونوں کے میڈیکل ٹیسٹ بیدھا نگر کے ایک سرکاری ہسپتال میں کیے گئے، اس سے پہلے کہ ان کی میٹروپولیٹن عدالت میں پیشی ہو۔ بعد میں انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اطلاع کے مطابق پوربا مدنی پور کے ایس پی سومیا دیپ بھٹا چاریہ نے کہا کہ دونوں کو این آئی اے اور مغربی بنگال پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شازیب ہی تھا جس نے کیفے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) رکھا تھا اور طحہٰ نے اس بھی اس میں ملوث تھا۔ این آئی اے نے ان دونوں کو کولکاتہ سے یہاں رامیشورم کیفے میں ہونے والے کم شدت والے دھماکے میں مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا تھا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس تعاقب کو این آئی اے، مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں، مغربی بنگال، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ کی ریاستی پولیس ایجنسیوں کے درمیان مربوط کارروائی اور تعاون سے انجام پایا۔ یاد رہے کہ این آئی اے نے گزشتہ ماہ ان دونوں ملزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ یکم مارچ کو آئی ٹی پی ایل روڈ، بروک فیلڈ، بنگلورو میں واقعے رامیشورم کیفے میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا۔

ریاستی پولیس سے این آئی اے نے 3 مارچ کو جانچ اپنے ہاتھ میں لے کر تحقیقات شروع کردی تھی. ایک مہینے سے زیادہ کڑی مشوت کے بعد پولیس کو یہ کامیانی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.