ETV Bharat / bharat

بیجاپور انکاؤنٹر میں 10 نکسلائیٹس مارے گیے - Bijapur Naxal Encounter

بستر کی سرزمین ایک بار پھر بموں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھی۔ اس بار فوجیوں نے گھات لگا کر حملہ کرنے والے نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ بیجاپور انکاؤنٹر میں 10 نکسلائیٹس مارے گئے۔ جائے وقوعہ سے ایل ایم جی سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

BIJAPUR NAXAL ENCOUNTER
بیجاپور انکاؤنٹر میں 9 نکسلائیٹس مارے گیے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 8:03 PM IST

Updated : Apr 2, 2024, 10:57 PM IST

بیجاپور: فوجیوں نے بستر میں نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا، جنہوں نے گنگلور بیجاپور میں گھات لگا کر حملہ کیا اور 10 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے تمام ماؤنواز کٹر نکسلائٹ تھے۔

بستر ایس پی نے 10 نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے تلاشی کے دوران ایک ایل ایم جی ہتھیار بھی ملا ہے۔ 10 نکسلیوں کے مارے جانے کے بعد فوجیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

بیجاپور کے گنگلور میں 10 نکسلیوں کی موت:

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان دنوں پورے بستر میں فوجیوں کی تلاشی مہم تیز ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ فوجی علاقے پر تسلط اور تلاشی کے لیے نکسلائٹس کے محفوظ علاقے تک جا رہے ہیں۔ منگل کو بھی ایس ٹی ایف کی ٹیم ڈی آر جی، سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین، بستر فائٹرز اور بستریا بٹالین کے ساتھ تلاشی کے لیے نکلی تھی۔

غور طلب ہو کہ جیسے ہی جوانوں کی ٹیم کورچولی اور لینڈرا کے جنگلوں میں پہنچی۔ نکسلی جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے فائرنگ شروع کردی۔ فوجیوں نے بھی فوراً مورچہ سنبھال لیا اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گھنٹوں تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں 10 کٹر نکسلائیٹ مارے گئے۔

10 نکسلی مارے گئے:

اس تصادم میں 10 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ خودکار ہتھیار جیسے انساس ایل ایم جی اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بشمول روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی موقع سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تصادم صبح چھ بجے شروع ہوا اور شام تک جاری رہا۔

وضح رہے کہ فوجیوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 نکسلیوں کو مار گرایا۔ 10 نکسلیوں کے مارے جانے سے فوجیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ نکسلی لوک سبھا انتخابات کے دوران مداخلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بستر لوک سبھا سیٹ پر پہلے مرحلے میں یعنی 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیجاپور کے اے ایس پی چندر کانت گاورا نے کہا کہ "مقتول نکسلیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ نکسلیوں کی شناخت کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اس انکاؤنٹر میں کون سے انعام یافتہ نکسلائٹس مارے گئے ہیں۔"

Last Updated : Apr 2, 2024, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.