ETV Bharat / bharat

چنڈی گڑھ میئر انتخاب پر سپریم کورٹ سخت، کہا جمہوریت کا قتل نہیں ہونے دیں گے - سپریم کورٹ

Chandigarh Mayor Election: چندی گڑھ میئر انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ میں عآپ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سخت ریمارکس دیے، عدالت نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بیلٹ پیپرز کو خراب کرنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے جس سے ہمیں خوف ہے۔

SC on Chandigarh mayor election
چنڈی گڑھ میئر انتخاب پر سپریم کورٹ سخت، کہا جمہوریت کا قتل نہیں ہونے دیں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:04 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو اصل ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا کیونکہ عآپ نے چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کو چیلنج کیا، جسے بی جے پی کے منوج کمار سونکر نے جیتا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے بیلٹ پیپرز کو خراب کیا۔ عدالت نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ یہ جمہوریت کا قتل اور جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جس سے ہم خوفزدہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے بیلٹ پیپرز کی مبینہ توڑ پھوڑ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ وہ انتخابی افسر کے رویے سے حیران ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے چنڈی گڑھ کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز اور کاروائی کی ویڈیوز کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے عام آدمی پارٹی کے کونسلر کلدیپ کمار کی جانب سے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کی، جس میں انتخابات کرانے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کا میئر قرار دیا گیا تھا۔

سی جے آئی نے سینئر ایڈوکیٹ منیندر سنگھ اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ریٹرننگ افسر نے بیلٹ پیپرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ مہتا نے عدالت سے واقعے کی پوری ویڈیو کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے خلاف کانگریس کا نوئیڈا میں احتجاج

قابل ذکر ہو کہ اس عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے، جس میں ریٹرننگ آفیسر نے عآپ کانگریس اتحاد کے آٹھ ووٹوں کو منسوخ کر دیا، سی جے آئی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آر او نے بیلٹ پیپرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.