ETV Bharat / bharat

کانپور میں آگ زنی معاملہ: ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے عرفان سولنکی اور پانچ لوگوں کو مجرم قرار دیا - Kanpur Arson Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 7:02 AM IST

Kanpur Arson Case: کانپور کی سرخیوں میں رہے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی آگ زنی کے ایک معاملہ میں گزشتہ دو سال سے جیل میں قید ہیں۔ کانپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں دیر رات تک چلی بحث میں ان کو چار دیگر لوگوں کے ساتھ قصوروار قرار دیا گیا ہے، اب سات جون کو ان سبھی لوگوں کو عدالت سزا سنائے گی۔

MP, MLA court convicts five people including MLA Irfan Solanki in Kanpur arson case
کانپور میں آگ زنی معاملہ میں ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے رکن اسمبلی عرفان سولنکی سمیت پانچ لوگوں کو مجرم قرار دیا (ETV Bharat Urdu)

کانپور: آٹھ نومبر 2022 کو کانپور سے سماجوادی پارٹی کے تین بار کے منتخب ایم ایل اے عرفان سولنکی اور ان کے چھوٹے بھائی رضوان سولنکی اور تین دیگر ملزمان کے خلاف نظیر فاطمہ نام کی ایک بزرگ خاتون جو عرفان سولنکی کے پڑوس میں رہتی ہیں، نے ان کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کا اور ان کے مکان میں آگ زنی کرنے، ڈرا دھمکا کر پلاٹ کھالی کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے عرفان سولنکی ان کے چھوٹے بھائی رضوان سو لنکی ان کے ساتھی ہسٹری شیٹر شوکت پہلوان ہسٹری شیٹر اسرائیل اٹے والا اور محمد شریف کو گرفتار کر لیا تھا ، جن پر گزشتہ دو سالوں سے جیل میں رکھ کر عدالتی کارروائی چل رہی تھی لمبی بحث کے بعد اج دیر رات ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سبھی پانچوں لوگوں کو مجرم قرار دے دیا ہے، ان پر پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ 436, 427 ،147، 504، 506,323،149، 386 ، اور 120 B میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ایم ایل اے عرفان سولنکی پر الزام ہے کہ وہ فرضی ادھار کارڈ پر ہوائی جہاز سے سفر کر دوسرے شہر فرار ہو گئے تھے جس کو لے کر ان پر آگ زنی معاملے کے ساتھ ساتھ 10 مقدمے اور درج کیے گئے ہیں ایم ایل اے عرفان سولنکی سبھی مقدموں کو فرضی بتاتے ہیں اور اور اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

عرفان سولنکی معاملہ: ای ڈی نے ضبط شدہ کاروں کو دوبارہ ضبط کیا، روپے کی برآمدگی پر بھی سوال

ایم ایل اے عرفان سولنكي کا معاملہ گزشتہ دو سالوں سے بڑا سیاسی ہنگامے کا معاملہ رہا ہے۔ عرفان سولنکی کا سیاسی کافی مضبوط تھا وہ کانپور جیل میں جب بند تھے تو ان سے ملنے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادوں کانپور جیل پہنچے تھے ، جس کو لے کر عرفان سولنکی کو کانپور کی جیل سے اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا جب سے وہ وہیں جیل میں بند ہیں اور کانپور ہر تاریخ پر پیشی پر لائے جاتے ہیں ۔عرفان سولنکِی نے کئی بار بتایا کہ ان کے خلاف لگائے گئے سبھی مقدمے فرضی ہیں۔ ان کی ودھایکی چھیننے کے لیے یہ سازش رچی جا رہی ہے، عرفان سوّلںکی سماج وادی پارٹی سے کانپور کے شیشہ مؤ ودھان سبھا سیٹ سے تین بار سے ایم ایل اے منتخب ہو رہے ہیں اس سے پہلے ان کے والد حاجی مشتاق سولنكي بھی کانپور سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ مجرم قرار دیے جانے کے بعد مجرموں کے اہل خانہ عدالت کے باہر بے انصافی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے جسے پولیس نے سمجھا بجھا کر قابو کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.