ETV Bharat / bharat

مودی کا پریوار: لالو کے طنز کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کا بائیو تبدیل کیا - لوک سبھا انتخابات 2024

Modi Ka Parivar: لالو پرساد یادو کے وزیراعظم مودی پر'نو فیملی' کا طنز کسنے کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر'مودی کا پریوار' مہم شروع کر دی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ اور نتن گڈکری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 'مودی کا پریوار' ٹیگ شامل کیا ہے۔

Modi Ka Parivar
مودی کا پریوار: لالو کے طنز کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے سوشل میڈیا کا بائیو تبدیل کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 5:32 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کے بعد کہ پورا ملک ان کا پریوار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 'مودی کا پریوار' ٹیگ شامل کیا۔

غور طلب ہو کہ یہ اقدام آر جے ڈی کے صدر لالو یادو کے پی ایم مودی پر طنزیہ حملہ اور اس کو ایک نیا سیاسی رخ دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بہار میں آر جے ڈی کی عوامی ریلی میں انڈیا اتحاد اور لالو پرساد یادو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 140 کروڑ لوگوں کا پورا ملک ان کا پریوار ہے۔

پی ایم مودی نے تلنگانہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میرا ملک میرا پریوار ہے، میں ملک کے تمام 140 کروڑ شہریوں کے ساتھ گرم جوشی سے تعلق رکھتا ہوں اور وہ میرے پریوار ہیں۔"

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، ملک کے 140 کروڑ لوگ میرا پریوار ہیں، آج ملک کی کروڑوں بیٹیاں، مائیں اور بہنیں مودی کا پریوار ہیں، ملک کا ہر غریب میرا پریوار ہے، جن کا کوئی نہیں ہے وہ مودی کا ہے اور مودی ان کے ہیں۔

اس سے قبل لالو یادو نے اتوار کو پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پریوار واد سیاست کا مسئلہ اٹھانے پر مودی پر تنقید کی تھی اور پوچھا تھا کہ وزیر اعظم کا خاندان کیوں نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں گزشتہ 16-17 سالوں سے مودی پر ذاتی حملے کر رہی ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے چھوٹے تبصرے کر رہی ہیں۔

ترویدی نے مزید کہا کہ میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ان (پی ایم مودی) کے لیے پورا ملک ہی ان کا پریوار ہے۔ جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں، وہ سرحد پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہیں۔ وہ ان کے پریوار ہیں۔ جب انہوں نے اپنے پریوار کو اپنے ملک کے لیے وقف کرنے کے لیے چھوڑا تھا، اسی وقت انہوں نے عہد کیا تھا کہ پورا ملک ان کا پریوار ہے۔

انڈیا اتحاد کے لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے ترویدی نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں کوئی ہندو نہیں ہے، ان کے لیے پسماندہ ہندو، دلت، ساورن، شمالی بھارتی، جنوبی بھارتی، کنڑ، تمل، تیلگو، مراٹھی، پنجابی، بنگالی اور یہاں تک کہ ہندی بھی ہیں لیکن ہندو نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کا اپنے سرکردہ لیڈر کے ارد گرد یکجہتی کا مظاہرہ، اس مہم کی یاد دلاتا ہے جو پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کے نعرے 'چوکیدار چور ہے' کے جواب میں 'میں بھی چوکیدار' مہم شروع کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.