نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کو جوان اور کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کسان اور جوان پریشان ہیں اور ان دونوں کا بہت زیادہ استحصال ہو رہا ہے کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا اور سینئر لیڈر دیپندر سنگھ ہڈا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملک میں جوانوں اور کسانوں دونوں کا استحصال ہو رہا ہے کسانوں کے کنبوں کے بچے ہماری فوج میں جوان بنتے ہیں، لیکن دہلی کے جنتر منتر اور قومی راجدھانی دہلی کی سرحدوں پر ملک کے جوانوں اور کسانوں دونوں کی حالت سب کو نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں میں فوج میں بھرتی کی دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آپ فوج پر سیاست کرکے قومی مفاد کی بات نہیں کرسکتے، اس لیے حکومت اگنی پتھ اسکیم واپس لے اور فوج میں مستقل بھرتی دوبارہ شروع کرے۔ فوج نے ایک مکمل عمل کے بعد تقریباً دو لاکھ نوجوانوں کا انتخاب کیا ہے، ان تمام نوجوانوں کو جوائننگ دی جائے۔
کانگریس کے لیڈروں نے کہا، "حکومت جی-20 کے انعقاد، وزیر اعظم کے ہوائی جہاز، سینٹرل وسٹا جیسے منصوبوں اور اس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے، لیکن پیسہ بچانے کے لیے فوج بھرتی کے عمل سے کھلواڑ کر رہی ہے جو کہ ملک کی سیکورٹی کے لئے چیلنج بن سکتا ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ منتخب نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں۔ پارٹی ملک کے ان لاکھوں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے جو فوج میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "کووڈ کے دوران اور اس سے پہلے ملک میں فوج کی بہت سی بھرتیاں مکمل ہو چکی تھیں اور صرف منتخب نوجوانوں کی جوایننگ رہ گئی تھی، لیکن اگنی پتھ اسکیم کے متعارف ہونے کے بعد ان منتخب نوجوانوں کو جوایننگ نہیں دی گئی۔ ان نوجوانوں نے مسٹر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اپنا درد بیان کیا۔ اس کے بعد سے راہل گاندھی مسلسل اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھی محترم صدر دروپدی مرمو کو ایک خط لکھ کر منتخب نوجوانوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی۔
مودی حکومت فوجیوں اور کسانوں کا استحصال کر رہی ہے، کانگریس - مودی حکومت
Pawan Kheda کانگریس کے لیڈروں نے کہا، "حکومت جی-20 کے انعقاد، وزیر اعظم کے ہوائی جہاز، سینٹرل وسٹا جیسے منصوبوں اور اس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے، لیکن پیسہ بچانے کے لیے فوج بھرتی کے عمل سے کھلواڑ کر رہی ہے جو کہ ملک کی سیکورٹی کے لئے چیلنج بن سکتا ہے۔
Published : Feb 26, 2024, 6:40 PM IST